کراچی میں سینئر صحافی آفتاب عالم کو گولی مار دی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-10

کراچی میں سینئر صحافی آفتاب عالم کو گولی مار دی گئی

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک سینئر صحافی آفتاب عالم کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ نامعلوم افراد نے چہار شنبہ کو دوپہر علاقہ نیو کراچی کے سیکٹر 11سی میں آفتابب عالم کو نشانہ بنایا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس گلبرگ ڈویژن فیصل نور نے بتایا کہ آفتاب عالم بچوں کے لینے اسکول جارہے تھے کہ راستہ میں نامعلوما فراد نے انہیں گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ ایس پی فیصل نور نے بتایا کہ اس واقعہ کی فی الوقت ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے تاہم ابتدائی تفتیش جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آفتاب عالم پر حملہ کرنے والے دونوں نامعلوم ملزمین نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے اور انہوں نے9ایم ایم پستول سے تین فائر کئے ۔ عباسی شہید اسپتال کے ایم ایل او ذوالفقارنے بتایا ہے کہ آفتاب عالم کے سر پر گولی لگی اور دواخانہ پہنچنے تک وہ ہلاک ہوچکے تھے ۔ تاہم اہل خانہ ان کی موت کی تصدیق کے باوجود مطمئن نہ ہوئے اور نعش لے کر خانگی اسپتال آغا خان چلے گئے۔40سالہ آفتاب عالم کئی سالوں سے مختلف خانگی چینلوں جیو اور سماء سے منسلک رہے، تاہم تقریبا پچھلے ایک سال سے وہ کسی بھی چینل سے منسلک نہیں تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی کراچی میں خانگی ٹی وی چینل جیو نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر حملہ میں ادارہ کا ایک انجیئنر ارشد علی جعفری ہلاک اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا تھا۔ صحافیوں کی تنظیم کراچی یونین آف جرنلسٹ کے سربراہ جی ایم جمالی نے24گھنٹوں کے دوران دو صحافیوں کے قتل کی مذمت کی اور آج4بجے کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ خیال رہے کہ بندرگاہی شہر کراچی میں گزشتہ سال جیو نیوز چینل کے سینئر صحافی حامد میر پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔

Aftab Alam: Second Pakistan media worker shot dead in Karachi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں