رام جیٹھ ملانی سبکدوش فوجیوں کے احتجاج میں شامل - مودی پر کڑی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-01

رام جیٹھ ملانی سبکدوش فوجیوں کے احتجاج میں شامل - مودی پر کڑی تنقید

نئی دہلی
یو این آئی
سپریم کورٹ کے ممتاز قائد رام جیٹھ ملانی ایک عہدہ ، ایک پنشن اسکیم کے نفاذ کے لئے احتجاج کرنے والے فوجی افسروں کے ساتھ جنتر منتر پر دھرنا پر بیٹھ گئے۔ صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جیٹھ ملانی نے کہا کہ میں یہاں آپ لوگوں کے ساتھ کسی اور سبب سے نہیں بلکہ صرف محبت اور اظہار یکجہتی کے خیال سے آپ کی ہم نشینی اختیار کررہا ہوں ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی کو انہوں نے قوم دشمن قرار دیتے ہوئے کہا جیٹلی نہ صرف آپ کے بلکہ قوم کے بھی دشمن ہیں ۔ وہ اپنی مرضی کے مطابق میرے خلا ف عدالت سے رجوع ہونے آزاد ہیں ۔ دکھ اس بات کا ہے کہ ہمارے سیاستدانوں نے ہماری پوری قوم کو تباہ کردیا ہے ۔ مودی حکومت اور سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے رام جیٹھ ملانی نے کہا کہ مودی نے اپنے تعلق سے میرے تمام خوابوں کو چکنا چور کردیا ہے۔ میں ان سیاستدانوں میں سے نہیں جو اپنے احباب اور ملک کے عوام کو فراموش کردیں ۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہوگا کہ تقریبا 10سبکدوش فوجی عہدیدارآخری سانس تک باری باری سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں ۔ حکومت اس تعطل کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلہ میں اس نے ہر پانچ سال پر وظیفہ پر نظر ثانی کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ تاہم فوجی عہدیداروں نے اسے مسترد کردیا ہے ۔ فریقین کے درمیان سابق اجلاسبھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا۔ تاہم تعطل کی خاتمہ کی کوششیں جاری ہیں ۔ سبکدوش فوجیوں نے اپنے احتجاج میں شدت پیدا کردی ہے اور کئی عہدیدارنے گزشتہ چند روزکے دوران ہاسپٹل میں شریک بھی کئے گئے ہیں ۔

Narendra Modi failed my dream: Ram Jethmalani on OROP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں