کل ہند مجلس مشاورت کا گولڈن جوبلی اجلاس - حامد انصاری کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-01

کل ہند مجلس مشاورت کا گولڈن جوبلی اجلاس - حامد انصاری کا خطاب

نئی دہلی
پی ٹی آئی
نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے آج ملک میں مسلمانوں کو در پیش شناخت اور سلامتی کے مسائل کی یکسوئی کے لئے حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا اور حکومت سے جو شمولیاتی ترقی کی پالیسی رکھتی ہے ، اس سلسلہ میں مثبت اقدامات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کاہ کہ اخراج اور امتیاز جس میں سیکوریٹی فراہم کرنے میں ناکامی بھی شامل ہے، اسے جلد از جلد درست کیاجانا ہوگا ۔ نائب صدر جمہوریہ یہاں مسلم تنظیموں کے اہم فورم کل ہند مجلس مشاورت کی گولڈن جوبلی تقاریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یا اس کے ایجنٹوں کی جانب سے اقلیتوں کو محروم رکھنے، خارج کرنے اور ان کے ساتھ امتیاز برتنے جیسے معاملات کو مملکت کی جانب سے درست کیاجانا ہوگا ۔ یہ کام جلداز جلد انجام دینے اور اس کے لئے مناسب طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ حامد انصاری نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل میں ایسی حکمت عملی اور طریقہ کار وضع کرنا بھی شامل ہے جن کے ذریعہ مسلمانوں کو درپیش مسائل جیسے با اختیاری، ریاست کی دولت میں مساوی حصہ اور فیصلہ سازی کے عمل میں مناسب حصہ شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کے سرکاری مقاصد قابل ستائش ہیں ، لیکن اس کے لیے یہ لازمی ہے کہ ایک مشترکہ نقطہ آغاز کو یقینی بنانے مثبت اقدامات کیے جائیں۔ یہ بھی ضروری ہے کہ ہر ایک وک اس قابل بنایاجائے کہ وہ درکار رفتار سے سفر طے کرسکے اور یہ صلاحیت انفرادی، سماجی اور سرکاری اقدامات کے ذریعہ پیدا کی جانی ہوگی۔ یہ ایسے اقدامات ہونے چاہئیں جو حقیقی معنوں میں ثمر آور ثابت ہوں ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ سماجی امن کے لئے سیاسی دانشمندی لازمی ہے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سیکولر سماج میں بڑی مسلم اقلیت کے زندگی بسر کرنے کا ہندوستانی تجربہ دوسروں کے لئے بھی ایک نمونہ ہونا چاہئے، تاکہ وہ اس کی تقلید کرسکین۔ واضح رہے کہ مسلمان، ملک کی آبادی کا14فیصد حصہ ہیں ۔ حامد انصاری نے ستمبر2014کی کندور پ ورٹ کی بھی یاددہانی کرائی جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ مسلم اقلیت کی ترقی کی بنیادیں احساس تحفظ پر ہونی چاہئیں ۔ کندوکمیٹی سچر کمیٹی رپورٹ کی سفارشات پر عمل آوری کا جائزہ لینے تشکیل دی گئی تھی۔

Vice President Hamid Ansari inaugurated Mushawarat golden jubilee session

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں