وظیفہ پر ہر سال نظر ثانی ممکن نہیں - مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-01

وظیفہ پر ہر سال نظر ثانی ممکن نہیں - مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی نے آج ایک عہدہ ایک رتبہ( او آر او پی) کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے سابق فوجیوں کی جانب سے وظائف پر سالانہ نظر ثانی کے مطالبہ کو مسترد کردیا لیکن کہا کہ حکومت سپاہیوں کی جانب سے عمر وظیفہ سے قل سبکدوش ہونے والی سپاہیوں کو وظیفہ جاری کرتے ہوئے ان کے مفادات کا تحفظ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی وظائف پر سالانہ نظر ثانی نہیں کی جاتی ۔ جیٹلی نے کہا کہ حکومت او آر او پی کے وعدہ پر قائم ہے لیکن اس میں صرف عددی تبدیلی کی مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ او آر او پی پر میرا ذاتی ضابطہ ترکیب ، اس پر کسی کا کچھ اور طریقہ ہوتا ہے لیکن اسے منطقی اور واجبی ہونا چاہئے۔ آپ ایسا او آر او پی نہیں حاصل کرسکتے جس میں سالانہ یا ماہانہ نظر ثانی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب سرکاری ملازمین کے لئے ساتویں پے کمیشن کی سفارشات پیش کی جائیں گی ۔ جیٹلی نے ای ٹی ناؤ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں مالیہ کی مصنوعی اندیشوں سے بہت زیادہ چوکسی اختیار کئے ہوئے ہوں۔ اس لئے میرا کام حقیقی معنوں میں گر ہستن خاتون کی طرح ہے، جو اپ نے گھریلو اخراجات کے ایک ایک روپے پر خرچ کرتے ہوئے غور کرتی ہے۔ اس طرح آپ بیجا خرچ نہیں کرسکتے اور نہ ہی قرض حاصل کرسکتے ہیں۔ اس طرح مالی ڈسپلن کے تحت آپ ایک حد تک قرض حاصل کرسکتے ہیں ۔ سابق فوجی وظیفہ بشمول سالانہ نظر ثانی ایک عہدہ ایک وظیفہ کے مطالبہ پر دہلی کے جنتر منتر پر گزشتہ78دنوں سے ہڑتال کررہے ہیں ۔ جیٹلی نے کہا کہ ہم نے او آر او پی کو اصولی طور پر قبول کرلی اہے۔ ہم اسے اصولی طور پر لاگو کریں گے لیکن ہمیں اس سلسلہ میں کسی واقعہ کو رونما ہونے نہیں دینا چاہئے جس سے سماج کے دوسرے طبقہ بھی اس طرح کا مطالبہ کربیٹھیں۔ تاہم جیٹلی نے کہا کہ ایسے سپاہی جو35تا38سال کی عمر میں وظیفہ حاصل کرلیتے ہیں ان کی مفادات کی حفاظت کریں گے ،ا س کے علاوہ سماج بھی ان کی حفاظت کرے گا ۔ اس لئے خصوصی ضوابط کے تحت اعلیٰ وظیفہ کا مطالبہ قابل سمجھ ہے لیکن ہر سال اس پر نظر ثانی نہیں کی جاسکتی ہے ۔ یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستانی سیاسی فکر یہ ہے کہ معقولیت، غیر واجبی مراعات پیدا نہیں کرسکتی، صرف ایک جذباتی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہی بی ایس ایف کرسکتی ہے ، سی آر پی ایف کرسکتی ہے ۔ اس لئے ہم معقولیت پر مبنی مطالبہ ہو تو ہم یقینا اسے لاگو کریں گے۔

OROP: Can't have annual pension revision, Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں