پاکستانی فلم مور آسکر ایوارڈ مقابلے کے لئے منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-15

پاکستانی فلم مور آسکر ایوارڈ مقابلے کے لئے منتخب

moor-pak-movie
اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے ریلوے نظام میں انحطاط پذیری پر مبنی فلم مور کو سرکاری طور پر غیر ملکی فلم آسکر کے زمرہ میں شمولیت کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ جیوٹی وی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ پروڈیوسر ، رائٹر جمشید محمود رضا کی زیر ہدایت بنی فلم مور آسکر ایوارڈ کے لئے غور کی جانے والی تیسری پاکستانی فلم ہے ۔ قبل ازیں2014میں دختر اور2013میں زندہ بھاگ کو پاکستانی اکیڈیمی سلکشن کمیٹی نے منتخب کیا تھا ۔ جیو فلمز کے بیانر تلے فلم نے نہ صرف فلم نقادوںکا دل جیت لیا ہے بلکہ باکس آفس پر بھی نہایت کامیاب ثابت ہورہی ہے ۔ مور پشتو زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ماں کے ہیں ۔ فلم ایک دردناک کہانی پر مبنی ہے جس میں ایک خاندان کو نہ صرف کرپشن بلکہ ایسے حالات کی بنا پر بکھرتے دکھایا گیا ہے جو ان کے کنٹرول سے باہر تھے ۔ فلم کا پس منظر ماورائے حقائق زمینی نظارے اور بلو چستان کی سڑکوں کے خصوصی حالات ہیں ۔

'Moor' Pakistan's entry for best foreign film Oscar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں