نیپال کے ہندو کردار کو برقرار رکھنے کی تجویز مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-15

نیپال کے ہندو کردار کو برقرار رکھنے کی تجویز مسترد

کھٹمنڈو
آئی اے این ایس
نیپالی قانون سازوں نے ہمالیہ کے دامن میں آباد ملک کے ہندو کردار کو برقرار رکھنے کی ایک تجویز کو مسترد کردیا ۔ دستور ساز اسمبلی نے سات سال قبل نافذ سیکولر ازم کی پرزور تائید کی کہ ملک کے نئے دستور کی تدوین کی ذمہ داری601رکنی دستور ساز اسمبلی کو دی گئی تھی ۔ انہوں نے شق بہ شق بغور جائزہ لینے کے بعد انہیں منظوری دی اور قدم قدم پر اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ملک کا سیکولر کردار متاثر نہ ہونے پائیں ۔ راشٹریہ پراجتن ترا پارٹی اور راشٹریہ پراجتن ترا پارٹی کے امرت بہورہ نے سیکولرازم کا لفظ ہٹا کر دستور میں ہندو ملک کے کردار کوبرقرار رکھنے کی سفارش کی تھی ۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہوگا کہ نیپال2008ء تک دنیا میں واحد ہندو مملکت تھا۔ تاہم مئی2008ء میں اسے سیکولر قرار دے دیا گیا ۔ سی اے صدر سبھاش چندر نمبانگ نے آرپی پی کی تجویز کو مسترد کردیا جس کے بعد کمال تھاپا نے ووٹنگ کا مطالبہ کیا ۔ تھاپا کی تجویز کو601نشستیں دستور ساز اسمبلی میں صرف 21قانون سازوں کی تائید حاصل ہوئی ۔ دستور ساز اسمبلی کے ضوابط کے مطابق کسی بھی تجویز کو کم از کم61ارکان کی منظوری حاصل ہونی چاہئے۔

Nepal: Demand for Hindu nation rejected by majority

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں