ہندوستان کے 1.36 لاکھ عازمین فریضہ حج انجام دیں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-05

ہندوستان کے 1.36 لاکھ عازمین فریضہ حج انجام دیں گے

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی وزارت خارجہ اور حج کمیٹی آف انڈیا ہر سال حج مبارک کے مقدس سفر کا اہتمام کرتی ہے ۔ اس سال حج کے مقدس سفر کی کارروائی16اگست2015سے شروع ہوئی تھی جو آخر تک بخیر و خوبی جاری رہی ۔ ایک اندازیے کے مطابق حج2015کے لئے1,36020عازمین نے حج مقدس کے لئے سفر کیا جن میں سے1,20,000عازمین حج کمیٹی آف انڈیا کے وسیلے سے حج کا مقدس فریضہ انجام دیں گے جب کہ باقی36ہزار عازمین پرائیویٹ ٹور آپریٹروں کی معرفت سفرحج پر گئے ہیں ۔ حال ہی میں بعض عازمین حج کے انتقال کی خبریں بھی ملی ہیں ۔ حج2015ء کے دوران اب تک21اموات ہوئی ہیں ، جن میں سے20افراد اپنی طبعی وجوہات کی بنا پر جاں بحق ہوئے جب کہ ایک عازم حج سڑک حادثیہلاک ہوگئے ۔ طبعی وجوہات کی بناانتقال کرنے والوں میں سے19عازمین کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا جب کہ ایک عازم کا انتقال دم گھٹ جانے کے نتیجے میں ہوا۔انتقال کرجانے والے عازمین، ان کی ذاتی تفصیلات اور ان کے انتقال کے اسباب واضح کئے جاچکے ہیں ۔ عازمین حج میں سے کم از کم40فیصد افراد 60برس سے زائد عمر کے ہیں اور ان میں سے13.5فیصد افراد70سال سے بھی زائد عمر کے ہیں ۔ وزارت خارجہ قونصل جنرل آف انڈیا کی جانب سے عازمین حج کو مفت بہتر طبی خدمات کی فراہمی کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں چالیس بستروں کا ایک اسپتال عزیزیہ میں چالیس بستروں کا ایک اسپتال اور مدینہ منورہ میں دس بستروں کا ایک اسپتال قائم کیاجاچکا ہے ۔ علاوہ ازیں سرکاری دواخانوں کی تیرہ شاخیں مکہ مکرمہ اور پانچ شاخیں مدینہ منورہ میں قائم کی گئی ہیں۔ یہ تمام شاخیں عازمین حج کی قیام گاہوں کے قریب واقع ہیں اور 24گھنٹے کام کرتی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی وزارت خارجہ نے عازمی حج کو مفت طبی خدمات فراہم کرانے والے اسپتالوں اور دواخانوں میں استعمال کئے لئے دو کروڑ روپے کی مالیت کی دوائیں اور طبی آلات اور مشینیں سعودی عرب بھیجی ہیں ۔

1.36 lakh Indians to perform Haj this year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں