شاہ سلمان کا 4 ستمبر کو وائٹ ہاؤز کا دورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-29

شاہ سلمان کا 4 ستمبر کو وائٹ ہاؤز کا دورہ

ایر فورس ون کے طیارے سے
رائٹر
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز 4ستمبر کو وائٹ ہاوۤس میں صدر بارک اوباما سے ملاقات کریں گے ۔ وائٹ ہاوۤز نے یہ بات کہی ۔ واشنگٹن اور ریاض بنیادی طور پر ایران کے ساتھ امریکہ کی قیادت میں ایک نیو کلیئر سمجھوتہ کے باعث کشیدگی کے ایک دور کے بعد تعلقات کو درست کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔ وائٹ ہاوۤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے امریکی صدر کے خصوصی طیارہ ، ایر فورس ون پر صحافیوں سے کو بتایا کہ صدر بارک اوباما اور سعودی فرمانروا مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مزید تقویت دینے سے متعلق بھی گفتگو ہوگی ۔ شام اور یمن کی صورتحال بھی دونوں قائدین کی ملاقات میں زیر بحث آئیں گے۔ نیز خطہ کو عدم استحکام سے دو چار کرنے والی ایرانی کوششوں کو غیر موثر کرنے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاجائے گا ۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد شاہ سلمان کا یہ پہلا دورہ امریکہ ہوگا ۔ جوش ارنسٹ نے کہا ان کے دورے سے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی شراکت داری کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کا مقصد تعلقات کا مستحکم کرنا ہے۔ اوباما انتظامیہ نے حالیہ دنوں میں مشرق وسطیٰ کے اپنے حلیفوں جیسے اسرائیل اور خلیجی سنی عرب ریاستوں کے شیعہ ایران کے ساتھ معاملت پر خدشات کاازالہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ جولائی میں سعودی عرب کے دورے کے موقع پر ماریکی ڈیفنس سکریٹری ایش کارٹر نے کہا کہ سلمان اور ان کے وزیر دفاع نے اس معاملت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے تاہم بعض تحفظات کابھی اظہار کیا ہے جیسے معاہدہ پر ٹھیک ٹھیک عمل آوری کی ضرورت ظاہر کی ہے ۔ خیال رہے کہ سعودی عرب، اسلامی ریاست کے عسکریت پسندوں کے خلاف جنہوں نے شام اور عراق کے بیشتر حصوں پر قبضہ کرلیا ہے ، بمباری کی ایک مہم میں حصہ لے رہا ہے ۔ امریکہ، یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف سعودی زیر قیادت اتحاد کے فضائی حملوں میں محدود غیر فوجی تعاون فراہم کررہا ہے ۔

Saudi King Salman to meet Obama at White House on September 4

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں