کرپشن کے خاتمہ کا عہد - اسٹارٹ اپ انڈیا کا نیا نعرہ - وزیر اعظم کا یوم آزادی خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-16

کرپشن کے خاتمہ کا عہد - اسٹارٹ اپ انڈیا کا نیا نعرہ - وزیر اعظم کا یوم آزادی خطاب

نئی دہلی
پی ٹی آئی
اپنی "میک ان انڈیا" پہل کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی مہم اسٹارٹ اپ انڈیا ، اسٹانڈ اپ انڈیا کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنی یوم آزادی تقریر میں انٹر پرینر شپ کے فروغ ، کسانوں کی بہبود اور بد عنوانی اور فرقہ واریت سے مقابلہ پر توجہ مرکوز کی۔ تاریخی لال قلعہ کی فصیل سے اپنی85منٹ طویل تقریر میں انہوں نے حکومت کو در پیش بڑے مسئلہ ایک رتبہ ایک وظیفہ(او آر او پی) کا حوالہ دیاو ر کہا کہ ان کی حکومت نے اسے اصولی طور پر قبول کرلیا ہے تاہم انہوں نے اس کا اعلان نہیں کیا جس کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ دو ماہ سے سابق فوجی احتجاج کررہے ہیں ۔ انہوں نے چھوٹی موٹی ملازمتوں کے لئے انٹر ویو پر مبنی انتخاب کے سسٹم کو ختم کرنے کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریاستی حکومتوں سے بھی ایسا کرنے کو کہیں گے ۔ کسانوں کی ادارہ جاتی بہبود کے لئے انہوں نے کہا کہ وزارت زراعت کا نام تبدیل کر کے وزارت زراعت و بہبود کسان رکھاجائے گا ۔ یہ فیصلہ انہوں نے کسانوں کی بڑھتی ہوئی خود کشیوں کے پس منظر میں لیا۔ نارنجی رنگ کی پگڑی میں غالباً کسی وزیر اعظم کی جانب سے طویل ترین یوم آزادی تقیر کرتے ہوئے مودی نے پارلیمنٹ میں خلل اندازی کا حوالہ دینے سے گریز کیا جس پر صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے کل تشویش ظاہر کی تھی۔ اپنی دوسری یوم آزادی تقریر میں مودی نے جن نئی مہمات کا اعلان کیا ان میں اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹانڈ اپ انڈیا شامل ہے جو نوجوانوں میں انٹر پرینر شپ کی حوصلہ افزائی پر مرکویز ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ امسال بی آر امبیڈ کر کے125ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت کرنے1۔25بینکوں کو اپنے علاقہ میں کم از کم ایک آدی واسی یا دلت اور ا پنے علاقہ کی ایک خاتون کی انٹر پرینر بننے میں حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسٹارٹ اپس کو قابل عمل بنانے کے لئے سسٹمس کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ ہمیں اسٹارٹ اپس میں نمبر ایک بننا ہوگا۔ اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹانڈ اپ انڈیا انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہل انٹر پرینر شپ کو ایک نئی جہت عطا کرے گی اور ملک میں اسٹارٹ اپس کا جال قائم کرنے میں معاون ثابت ہوگی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میک ان انڈیا پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار پیدا کرنے والے مینو فیکچرنگ یونٹس کو مراعات بشمول قرضے دئیے جائیں گے ۔ مودی نے مزدور کی عزت نفس کا بھی تذکرہ کیا اور اعلان کیا کہ کانوں خے علاقوں کی بہبود پر6000کروڑ روپے کئے جائیں گے ۔ ان علاقوں میں زیادہ تر قبائلی آباد ہیں ۔ انہوں نے گزشتہ سال اپنی پہلی یوم آزادی تقریر کے دوران سوچھ بھارت اورجن دھن جیسے اعلانات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان میں سے کئی اسکیمات جیسے بیت الخلاء کی تعمیر پر مقررہ وقت پر درآمدکیاجاچکا ہے ۔ حکومت کے منصوبے غریبوں اور دیگر محروم طبقات کی بہبود پر مرکوز ہیں۔ انہوں ے مہنگائی میں کمی اور شرح ترقی کو دو ہندسوں مین لانے کی کوششوں کا تیقن دیا ۔ انہوںنے اپنی تقریر میں کرپشن پر زیادہ تر توجہ مرکوز کی اور دعویٰ کیا کہ اس لعنت سے نمٹنے ان کی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے اچھے نتائج برآمد ہونے کا آغاز ہوگیا۔ انہوں نے ملک کو اس لعنت سے بہر صورت پاک کرنے کا عہد کیا۔
آئی اے این ایس کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز اسٹارٹ اپس کے لئے مالیہ مہیا کرنے ، ایک ہزار دنوں میں18500مواضعات میں بجلی فراہم کرنے اور وزارت زراعت و بہبود کسان قائم کرنے کا وعدہ کیا۔69یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے اپنی پندرہ ماہ کی حکومت کے دوران کالے دھن سے نمٹنے، مالیاتی شمولیت، کرپشن اور بد عنوانی سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اہم اقدامات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ حقیقی اقتصادی ترقی بلندی کو چھوئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں بالخصوص محروم طبقہ کو مواقع دینے چاہئے اور اپنے دم پر انٹر پرینر بننے میں ان کی مدد کرنی چاہئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والے دنوں مین اسٹارٹ اپس کو ملک کے ہر کونے میں فروغ دیاجائے گا۔ اسٹارپ اپ انڈیا ، اسٹانڈ اپ انڈیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام بینکوں کو اسٹارٹ اپ انقلاب میں اپنا تعاون دینا چاہئے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مالیاتی شمولیت کے میدان میں بہت کچھ کی اگیا ہے ۔ انہوں نے جن دھن اسکیم کی مثال دی جس کے تحت17کروڑ افراد کے بینک کھاتے کھولے گئے۔ علاوہ ازیں100 دنوں میں10کروڑ افراد نے سماجی تحفظ کی اسکیمات میں شمولیت اختیار کی ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے سوچا تھا کہ یہ صفر رقم والے کھاتوں سے کیا فائدہ ہوگا ، لیکن ہر شخص یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ تقریبا20ہزار کروڑ ان کے کھاتوں میں منتقل ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بینک سسٹم کے دروازے غریبوں کے لئے بند تھے ۔ لیکن اب اسے بدلنا ہوگا ۔ ہم مالیاتی شمولیت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔ غریبوں کو مالیاتی نظام سے ہم آہنگ کرنے بینک کھاتے اہم ہوتے ہیں اور یہی ہم نے کیا۔
نئی دہلی سے آئی اے این ایس کی علیحدہ اطلاع کے بموجب ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی یوم آزادی تقریر میں حیرت انگیز طور پر خارجہ پالیسی کا موضوع ندارد تھا اور وہ بھی ایسے قائد کی تقریر میں جس نے محض14ماہ کے دوران25سے زائد ممالک کا دورہ کیا ہے ۔ مودی کی قریب قریب83منٹ کی تقریر میں نہ تو ہندوستان کے پڑوسیوں بالخصوص پاکستان کا روایتی تزکرہ تھا اور نہ ہی دہشت گردی کا ذکر۔ یہ کمی خاص طور سے محسوس کی گئی، کیون کہ مودی نے ایک ماہ قبل ہی روسی شہر اوفا میں اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے ملاقات کی تھی جو دونوں پڑسیوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے ایک سنگ میل اقدام تھا ۔ قومی سلامتی مشیر ان ہندوستان کے اجیت دوال اور پاکستان کے سرتاج عزیز ، یہاں اگست میں ملاقات کرنے والے ہین ۔ اس کے برعکس صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے یوم آزادی کے موقع پر جمعہ کے روز قوم سے اپنے خطاب میں سرحد پار دہشت گردی کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو در پردہ انتباہ دیا تھا۔

Modi's I-Day speech highlights: Social security, war on graft

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں