ریاست بہار کے لیے سوا لاکھ کروڑ کا پیکج - وزیراعظم مودی کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-19

ریاست بہار کے لیے سوا لاکھ کروڑ کا پیکج - وزیراعظم مودی کا اعلان

آرہ(بہار)
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست کے لئے1۔25لاکھ کروڑ روپوں پر مشتمل ایک خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جس کا طویل عرصہ سے انتظار تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امدادی پیکیج ریاست کی صورت گری(ترقی) میں معاون ثابت ہوگا ۔ انہوں نے پٹنہ سے60کلو میٹرکے فاصلہ پر واقع بھوجپور میں10روڑ پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد آرہ میں خطاب کے دوران یہ اعلان کیا۔ مودی نے اپنے خطاب میں سر زمین آرہ اور افسانوی مجاہد آزادی ویر کنور سنگھ کے پیدائشی مقام سے بہار کی ترقی کے لئے1۔25لاکھ کروڑ روپے پر مشتمل پیکیج کا اعلان کرکے اپنے وعدہ کی تکمیل کررہا ہوں ۔ اس اعلان کے ساتھ جلسہ میں شریک تقریبا10ہزار مقامی باشندوں نے مودی۔ مودی(زندہ باد) کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ مودی نے عوام کو یاد دلایا کہ میں نے لوک سبھا انتخابات سے قبل ریاست کے دورہ کے دوران بہار کے لئے پچاس ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ نریندر مودی نے یہ وضاحت بھی کی کہ ریاست کے لئے منظورہ امداد میں چالیس ہزار کروڑ روپے باقی رہ گئے تھے اب وہ بھی اسی پیکیج کے ساتھ ریاست کو مل جائیں گے اور اس کے ساتھ ہی بہار کو مرکز کی جانب سے مدد کی رقم1۔65لاکھ کروڑ روپے ہوجائے گی ۔ مودی نے بتایا کہ ریاست سے واپسی کے بعد میں نے بہار کی ترقی اور خوشحالی سے متعلق ایک خوبصورت خواب دیکھا جس کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے پچاس ہزار کروڑ روپے کی رقم حقیر نظر آئی ۔ اس کے ساتھ ہی میں نے امدادی پیکیج کی رقم دگنا سے زیادہ کرنے کافیصلہ کیا۔ مودی نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ عوام کے مسائل حل کرکے ہی ترقی اور خوشحالی کے راستے کھلتے ہیں۔ چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے اس پیکیج کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حق بہ حقدار رسید ۔ یہ ہمارا حق تھا اور کسی نے بہار پر کوئی احسان نہیں کیا۔ نتیش کمار نے اپنی ٹوئٹر سائٹ پر یہ تحریر کیا کہ فی الوقت معلنہ نام نہاد پیکیج کی تفصیلات کا انتظار ہے ۔ راحت رساں خصوصی پیکیج کے ہم حقدار نہیٰں ، ریاست پر کسی کا کوئی احسان نہیں ۔ مودی نے بہار کو بیمار و کہنے جانے سے متعلق ان کی برہمی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ وہ(چیف منسٹر) یہ دعوی کرتے ہیں کہ بہار بیمارو ریاست نہیں اور کے باوجود مطالبات کی فہرست پیش کرتے ہیں۔ اس ریمارک پر تبصرہ کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ بہار کو خصوصی مرتبہ اور موقف کو جس التماس و گزارش پر محمول کرتا ہوں اور ریاست بہار اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود ، ترقی اور خوشحالی کے لئے میں کسی دروازہ پر گداگروں کی مانند کھڑا ہونے سے بھی نہیں ہچکچاتا۔

PM Narendra Modi announces whopping Rs 1.25 lakh crore special package for Bihar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں