ابو سالم سے شادی - خاتون کی درخواست پر عدالت کا فیصلہ محفوظ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-26

ابو سالم سے شادی - خاتون کی درخواست پر عدالت کا فیصلہ محفوظ

نامزد ٹاڈا عدالت نے جو1993ء کے ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے مقدمہ کی سماعت کررہی ہے ایک25سالہ خاتون کی جانب سے گینگسٹر ابو سالم سے شادی کی عدالت سے خصوصی اجازت کے لئے دی گئی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے ۔ سی بی آئی نے اس درخواست پر یہ کہتے ہوئے اعتراض کیا کہ ممبرا سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ثر سعید مجرم گینگسٹر سے شادی نہیں کرسکتی ۔ اس بارے میں کوثر کے وکیل فرحان شاہ نے کل طویل بحث کی تھی ۔ شاہ نے خصوصی قانون شادی1954ء کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ذات پات نسل اور مذہب کوئی چیز بھی شادی میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ قانون میں ایسی کوئی پابندی نہیں ہے کہ مجرم قرار دیا گیا یا وہ شخص جس پر مقدمہ زیر دوراں ہے وہ شادی نہیں کرسکتا ۔ 25سالہ خاتون نے ابو سالم سے شادی کی خواہش کی ہے جو تلوجہ جیل میں قید ہے ۔ یہ وہی خاتون ہے جس نے8سال قبل اتر پردیش کی ایک ٹرین میں مبینہ طور پر گینگسٹر سے شادی کی تھی ۔ اپنی جذباتی درخواست میں خاتون نے کہا کہ جیسے ہی یہ خبر پھیلی پولیس نے اس کی تحقیقات کی اور اسی علاقہ میں جہاں وہ رہتی ہے اس کی تصاویر تقسیم کیں۔ خاتون نے ٹاڈا عدالت سے کہا کہ میں اپنے علاقہ میں ابو سالم کی بیوی کی حیثیت سے جانی جاتی ہوں ، میں جہاں بھی جات ہوں مجھے سالم کی بیوی کی حیثیت سے دیکھا جاتا ہے ۔ میرے لئے کہیں بھی جانا دشوار ہوگیا ہے ۔

Mumbai woman moves court, wants to marry Abu Salem

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں