دولت اسلامیہ کی تحویل سے رہا کرناٹک کے ٹیچر کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-05

دولت اسلامیہ کی تحویل سے رہا کرناٹک کے ٹیچر کا بیان

بنگلور، حیدرآباد
پی ٹی آئی
کرناٹک سے تعلق رکھنے والے دو ٹیچرس میں سے ایک جن کا لیبیا میں دولت اسلامیہ یا داعش نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا تھا آج کہا کہ اغوا کاروں نے ان کے ساتھ احترام کا برتاؤ کیا اور تحویل میں انہیں کسی قسم کی اذیتیں نہیں دی گئیں۔ کرناٹک کے ضلع رائچور سے تعلق رکھنے والے لکشمی کانت آج راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ہمی کسی نے تارچر نہیں کیا، انہوں نے ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا ، انہوں نے ہمارے ساتھ احترام کا برتاؤ کیا۔ یاد رہے کہ لیبیا کے شہر سرت کی یونیورسٹی میں بر سر خدمت چار ہندوستانی ٹیچرس کا لیبیا میں29جولائی کو اس وقت اغوا کیا گیات ھا جب وہ تریپولی سے ہندوستان واپس لوٹ رہے تھے ۔ ان میں دو کا تعلق آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے ہے۔ ان کا اغوا داعش نے کیا تھا جن میں سے دو کو بعد میں رہا کردیاگیا۔ حکومت ہند نے31جولائی کو کہا کہ اس نے لکشمی کانت اور وجے کمار کو رہا کرانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ لکشمی کانت نے بتایا کہ انہوں نے مجھے اور وجے کمار کو رہا کردیا۔ مجھ سے کہا گیا کہ گوپی کرشنا اور بلرام محفوظ ہیں ۔ میں نے ان سے دونوں کو بھی رہا کردینے کی درخواست کی ۔ ایر پورٹ پر دیگر افراد خاندان کے ساتھ استقبال کے لئے پہنچنے والے لکشمی کانت کی اہلیہ پرتیبھا نے کہا کہ ہم بے حد خوش ہیں ، ہمیں حکومت ہند پر فخر ہے ۔ ہم میڈیا، خاندان کے دوستوں اور ہر ایک کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ وجے کمار کا خاندان کرناٹک کے ضلع کولار سے تعلق رکھتا ہے ۔ آئی ایس کی ہنوز تحویل میں موجود گوپی کرشنا یونیورسٹی آف سرتے میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کا تعلق آندھرا پردیش کے ضلع سریکا کلم سے ہے۔ اسی یونیورسٹی میں انگریزی کے پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے بلرام کا تعلق تلنگانہ کے ضلع کریم نگر سے ہے۔ داعش کے قبضہ سے رہائی کے بعد دونوں ٹیچرس آج وطن واپس پہنچے۔ آئی ایس کی تحویل میں موجود دیگر دو ہندوستانیوں کے بارے میں فی الحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ ان ٹیچرس کے افراد خاندان انتہائی تشویش میں مبتلا ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وجے کمار نے اپنی اہلیہ سنیتا سے فون پر بات کی اور بتایا کہ وہ4اگست کی رات بنگلور کے کیمپے گوڑا انٹر نیشنل ایر پورٹ پر پہنچے گا۔

We Were Treated With Respect: Karnataka Teacher Released By ISIS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں