آندھرا تلنگانہ گورنر تار خدمات کے احیاء کے حق میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-05

آندھرا تلنگانہ گورنر تار خدمات کے احیاء کے حق میں

حیدرآباد
یو این آئی
آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے محکمہ ڈاک کی جانب سے قدیم و بہتر ٹیلی گرام سسٹم کے احیاء کی ضرورت کا اجاگر کیا ۔ انڈیا پوسٹ اے پی سرکل (تلنگانہ اور آندھرا پردیش) کی جانب سے اندرا پریہ درشنی آڈیٹوریم نامپلی میں منعقدہ ڈاک سیوا ایوارڈ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے نرسمہن نے کہا کہ ٹیلی گرام(تار) سسٹم سے لوگوں تک پیغام پہنچانے کے علاوہ لوگوں بالخصوص معمر افرادکے بے شمار جذبات وابستہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن اور دیگر شعبوں میں ٹکنالوجی کی ترقی کے باوجود لوگوں کو اب بھی ڈاک نظام بشمول پوسٹ کارڈ سے رغبت ہے ۔ نرسمہن نے کہا کہ ملک کے ہر کونے میں موبائل اور انٹر نیٹ کا کنکشن نہیں ہوسکتا، لیکن ڈاک خڈمات لک کے دو ر دراز مواضعات تک بھی پہنچ رہی ہیں۔ گورنر نے یاد کیا کہ انہوں نے40سالہ پرانے کچھ یادگار خطوط آج بھی محفوظ رکھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں جب بھی انہیں دیکھتا ہوں تو مجھے اطمینان حاصل ہوتاہے جو موبائل پیغامات اور دیگر ذرائع سے شاید نہیں ہوسکتا ۔ نرسمہن نے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حکا م سے سڑکوں اور مکانات کے نمبروں اور ناموں کو سہل بنانے کی گزارش کی ۔ علاقہ کی شناخت کے لئے یہ بے حد کار آمد ہوگا ، کیوں کہ حیدرآباد میں مکان نمبرات کافی طویل ہوتے ہیں۔ انڈیا پوسٹ کے اقدامات کی تفصیل بتاتے ہوئے اے پی سرکل پوسٹ ماسٹر جنرل بی وی سدھا کر نے کہا کہ انڈیا پوسٹ نے ننیاتھا نامی ایک خڈمت شروع کی ہے۔ اس سے عوام کو اپ نے خطوط پوسٹ باکس میں ڈالنے کے بعد ویب سائٹ
http://appost.in/nanyatha
سے ان کا پتہ لگانے کی سہولت حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ دورانت سیوا کے ذریعہ گاہک پوسٹل چارجس ، ایل آئی سی کی اقساط وغیرہ کی ادائیگی کسی بھی بین کے اپنے ڈیبٹ اور کریٹ کارڈس کے ذریعہ کرسکتے ہیں ۔ انڈیا پوسٹ کے لئے ای پی سرکل کی جانب سے یہ ایک اور پہل تھی ۔ محکمہ نے گاڈجل پروگرام کا بھی آغازکیا ہے اور اے پی اور تلنگانہ کے تمام ڈاک گھروں کے ذڑیعہ ملک بھر میں اور بیرونی ممالک کو14 جولائی تا25جولائی گوداوری پشکرم کے دوران گودواری پشکرم پانی تقسیم کیا ہے ۔ سدھاکر نے کہا کہ محکمہ ڈاک کسانوں خی ان کی پیداوار کی تشہیر میں مدد کرنے کے لئے پراجکٹ پر کام کررہا ہے ۔ پوسٹل اسٹاف کسانوں کی پیداوار کی تصاویر لیتا ہے اور ویب سائٹس پر اپ لوڈ کردیتا ہے ۔ خریدار تفصیلات دیکھ کر کسانوںسے راست خرید سکتے ہیں ۔

Governor ESL Narasimhan for revival of Telegram services

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں