قومی ٹیلی ویژن چینل شروع کرنے پر کانگریس کا غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-12

قومی ٹیلی ویژن چینل شروع کرنے پر کانگریس کا غور

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس نے آج یہ اعتراف کرتے ہوئے کہ پارٹی عصر حاضر کے مواصلاتی نظام کے استعمال میں پیچھے ہے کہا ہے کہ وہ سنجیدگی سے ایک قومی ٹی وی چیانل شروع کرنے کے خیال پر غور کررہی ہے تاکہ عوام تک پہنچا جاسکے ۔ اس سلسلہ میں سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اے کے اینٹونی نے اشارہ دیا جنہوں نے آج صبح کہا کہ جے ہند ٹی وی کو قومی چیانل میں تبدیل کرنے کے لئے بات چیت ہورہی ہے ۔ کیرالہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کچھ عرصہ پہلے جے ہند ٹی وی شروع کیا تھا ۔ اینٹونی جے ہند ٹی وی نیشنل بیورو کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے ٹی وی چیانل کے ذریعہ توسط سے عوام تک کانگریس نظریات کو موثر ڈھنگ سے پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پرانی جمہوری طاقت ہونے کے باوجو کانگریس عصر حاضر کے مواصلاتی نظام میں کافی پیچھے ہے اور وہ دوسری جماعتوں کے مقابلہ میں توجہ حاصل نہیں کرپارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جھوٹے پروپیگنڈہ کا جواب نہیں دے پارہے ہیں ۔

Congress looking at opening national TV channel

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں