ہندوستان اسرائیل مستحکم دفاعی تعلقات - اسرائیل میں ہر ہندوستانی کا خیرمقدم ہوگا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-25

ہندوستان اسرائیل مستحکم دفاعی تعلقات - اسرائیل میں ہر ہندوستانی کا خیرمقدم ہوگا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان باہمی گہرے دفاعی تعلقات کے استحکام کے سلسلہ میں پیر کو اسرائیلی بحریہ کے سربراہ ایڈ میرل رئم رتھ برگ نے ہندوستان کی وزارت دفاع کے عہدیداروں سے آج ملاقات کی۔ رتھ برگ نے اپنے ہندوستانی ہم منصب ایڈ میرل آر کے دھون سے نئی دہلی کے ساتھ بلاک کے دفترمیں ملاقات کی ۔ بعد ازاں وہ وزیر دفاع منوہر پاریکر اور معتمد دفاع جی موہن کمار سے بھی ملاقات کی ۔ اسرائیلی بحریہ کے سربراہ کا یہ دورہ اس وقت کیا جارہا ہے جب کہ اسرائیل میں طویل فاصلاتی بارک 8میزائل تجرباتی مراحل میں ہیں۔ اس پراجکٹ کو ہندوستان اور اسرائیل کے مشترکہ چلایاجارہا ہے ۔ دھوان نے پیر کی صبح میڈیا کے ارکان کو بتایا کہ ہم بارک میزائل کے کامیاب تیاری پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اس طرح یہ میزائل ہندوستان اور اسرائیل دونوں کی بحریہ کو حاصل ہوں گے ۔ رتھ برگ نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائل مشترکہ دفاعی ٹکنالوجی کی ترقی کاروڈ میاپ پر آگے بڑھ رہے ہیں ۔ ہم تنہا کے مقابلہ میں مل کر بہت زیادہ کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔ ہمارا مقصد ہے کہ متحدہ طور پر کام کریں ، یہی بہترین راستہ ہے اور یہی ایک راستہ ہے جسے ہم جانتے ہیں ۔ اسرائیل، ہندوستان کی کلیدی دفاعی شراکت دار ہے ۔ ہندوستان راڈار سے میزائل تک اور افواج کو عصری بنانے کے لئے اسرائیل پر منحصر ہے۔میڈیا کے اس سوال پر کہ آیا اسرائیل اس سال کے اختتام تک وزیر اعظم نریندر مودی کے متوقع دورہ کا منتظر ہے ، اسرائیلی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ ہر وہ ہندوستانی جو اسرائیل کے دورہ کرتا ہے ہمارے لئے وزیر اعظم ہے۔ ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہم انہیں سلام کرتے ہیں اور ان کی ستائش کرتے ہیں۔ ہندوستانی بحریہ کے سربراہ دھون نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ اسرائیل سے دونوں بحریہ کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان کے دفاعی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے ہندوستانی کے بحری جہاز ، آئی این ایس، کرکاند، 19اگست کو اسرائیل کی حیفہ بندرگاہ میں لنگر انداز ہوا تھا جب کہ2012ء میں بھی ہندوستانی بحری جہاز بندرگاہ حیفہ میں آیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں