پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریند رمودی نے آج کہا کہ نیشنل سوشلسٹ کونسل آٖف ناگا لینڈ( ایزک۔ موئیوا) این ایس سی این ، آئی ایم کے ساتھ کامیاب بات چیت سے مل جل کر سفر کرنے کی شروعات ہوئی ہے ۔ اس سے نہ صرف ناگا لینڈ بلکہ سارا شمال، مشرقی علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے اس علاقہ میں امن اور استحکام کے قیام میں کوششیں کی ہیں ، تاہم ماضی میں اس دوران اتار چڑھاؤ آتے رہے ۔ اس کا سہرا کسی مخصوص حکومت کے سر نہیں جاسکتا۔ اس تبدیلی میں ہر ایک نے کام کیا ہے ۔ ہر کسی نے ترقی کا خواب دیکھا ہے اور اصل دھارے میں نہ صرف ناگا لینڈ شامل ہوا ہے بلکہ مکمل شمال مشرقی علاقہ اور ملک اس میں شامل ہوا ہے ۔ وزیر اعظم نے این ایس سی این (آئی۔ ایم) اور مرکز کے درمیان ہوئے معاہدہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں پر اعتماد ہوں کہ ایک ساتھ چلنے کا جو سفر شروع کیا گیا ہے اس کے بہتر نتائج حاصل ہوں گے اور ملک عظیم بلندیوں کو حاصل کرے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے شمال مشرق کی8 ریاستوں کو اشٹ لکشمی کا نام دیتے ہوئے کہا کہ ان سے شمال مشرق کی اشٹ لکشمی باقی ملک کے ساتھ بہتر طریقے سے مربوط ہوگی اور ترقی کا عمل تیز ہوگا۔ نریندر مودی نے یہاں مجاہد آزادی رانی گائدنلیو کی پیدائش صدی تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ رانی گائدنلیو ناگا سماج کے مخصوص روایات کا استعمال ہندوستان کی ترقی میں کرنا چاہتی تھیں اور مرکزکی موجودہ حکومت نے ان کے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے قدم بڑھا دئیے ہیں ۔ مودی نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں دو ایسے اہم معاہدے کئے ہیں جو اشٹ لکشمی کے فروغ میں میل کا پتھر ثابت ہوں گے ۔ بنگلہ دیش کے ساتھ سرحدی زمین تبادلہ سمجھوتہ سے شمال مشرق اور باقی ہندوستان کے درمیان جغرافیائی دوری میں کمی آئے گی اور آپسی روابط بڑھیں گے ۔ اسی طرح سے نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگا لینڈ( ایزکی۔ موئیوا) کے ساتھ امن معاہدے سے خطہ میں خیر سگالی آئے گی اور ترقیاتی کام تیزی سے ہوں گے ۔ ناگا سماج کو اس کام مناسب عزت و احترام ملے گا ۔ انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا آزادی کے بعد بھی شمال مشرق کی عظیم ہستیوں کو مناسب عزت و احترام نہیں ملا۔ جس سے خطہ میں انتہا پسندی تشدد، علیحدگی پسندی کے جذبہ کو تقویت ملی ہے ۔ خطہ میں رانی گائدنلیو کے علاوہ بھی کئی دیگر عظیم لوگ ہیں جن کا عزت و احترام کیاجانا چاہئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے رانی گائد نلیو کے اعزاز میں5روپے کا عام سکہ اور100روپے کا یادگاری سکہ بھی جاری کیا۔ مودی نے کہا کہ ان کی حکومت کے اقدامات سے شمال مشرقی علاقہ کے انفراسٹرکچر میں ترقی ہوگی۔
(IM) will lead to development in entire north east: PM Modi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں