دہلی خواتین کمیشن کی صدر نشین کا معاملہ وزیر داخلہ سے رجوع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-24

دہلی خواتین کمیشن کی صدر نشین کا معاملہ وزیر داخلہ سے رجوع

نئی دہلی
پی ٹی آئی، یو این آئی
دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا نے آج بتایا کہ حکومت نے دہلی خواتین کمیشن کی نو منتخب صدر نشین سواتی مالیوال کی فائل کولیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کے پاس ان کی منظوری کے لئے بھیج دیا ہے۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سسوڈیا نے کہا کہ ہم نے سواتی مالیوال کی فائل لیفٹننٹ گورنر کے پاس بھیج دی ہے ۔ اس موقع پر سسوڈیا نے مرکزی حکومت پر دہلی کے انسداد بد عنوانی بیورو( اے سی بی) پر اپنا کنٹرول قائم کرنے کا الزام گلاتے ہوئے کہا کہ دہلی کے ایک ایس ڈی ایم نے اپنی جان پر کھیل پر چند عہدیداروں کو رنگے ہاتھوں بد عنوانی میں ملوث پکڑا تھا ، لیکن اے سی بی کو معاملہ درج کرانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ مودی حکومت کے پاس سی بی آئی اور ای ڈی جیسے محکمے ہیں اور انہوں نے ان دونوں اداروں کو اپنے مفادات کی خاطر کمزور کردیا ہے اور اب وہ دہلی کے اے سی بی کو بھی کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ ملک کا قانون اور صدر جمہوریہ کا حکمنامہ یہ کہتا ہے کہ دہلی کا اے سی بی ، دہلی کے ویجلنس ڈائریکٹر کے ماتحت کام کرے گا، لیکن مرکزی حکومت اس کے کام میں مداخلت کررہی ہے۔ قبل ازیں دہلی خواتین کمیشن کی نو منتخب صدر نشین سواتی مالیوال نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے دفتر پر تالا لگادیا گیا ہے اور نیم پلیٹ بھی ہٹا دی گئی ہے اور ان کو اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکا جارہا ہے ۔ ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مالیوال نے کہا کہ مجھے فائلوں پر دستخط کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزلیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے خواتین کمیشن کی صدر نشین کی حیثیت سے سواتی مالیوال کی تقرری روک دی ہہے ۔ دریں اثناء حکومت دہلی نے اس معاملے کو اب مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو پیش کردیا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں