اقلیتی آبادی والے 90 اضلاع کی نشاندہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-24

اقلیتی آبادی والے 90 اضلاع کی نشاندہی

نئی دہلی
یو این آئی
2001کی مردم شماری کے مطابق کم ازکم25فیصد اقلیتی آبادی والے90ایسے شہروں اور قصبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں اقلیتوں کی سماجی و اقتصادی صورتحال نیز انہیں ملنے والی بنیادی سہولیات قومی اوسط سے کم ہے ۔ اقلیتی امور کی وزارت ان تمام اقلیتی مرکوز اضلاع میں کثیر شعبہ جاتی ترقیاتی پروگرام( ایم ایس ڈی پی) کو نافذ کررہی ہے ۔ مزید برآں اقلیتی امور کی وزارت کل66اقلیتی مرکوز شہروں میں سے55ضلعوں میں ایم ایس ڈی پی کو فی الحال نافذ کررہی ہے ۔ واضح رہے کہ گیارہویں پنج سالہ منصوبہ کے دوران سال2012-13میں90اقلیتی مرکوز اضلاع کی شناخت کی گئی جہاں کثیر شعبہ جاتی ترقیاتی پروگرام( ایم ایس ڈی پی) کو نافذ کیا گیا۔ سال2013-14کے دوران اس پروگرام کی تشکیل نو ہوئی ۔ یہ اطلاع لوک سبھا میں اقلیتی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے دی۔

90 districts identified minority population

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں