ہند قازقستان کے مابین پانچ کلیدی معاہدوں پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-09

ہند قازقستان کے مابین پانچ کلیدی معاہدوں پر دستخط

آستانہ
پی ٹی آئی
ہندوستان اور قازقستان نے آج پانچ کلیدی معاہدوں پر دستخط کیے جن میں ایک دفاعی معاہدہ بھی شامل ہے تاکہ فوجی تعاون میں اضافہ کیا جاسکے ۔ یورانیم کی سربراہی کے لئے ایک کنٹراکٹ پر بھی دستخط کئے گئے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر قازقستان نور سلطان نذر بایوف کی تفصیلی اور جامع بات چیت جس میں انہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف لڑائی میں سر گرم حصہ لینے کا فیصلہ کیا ۔ ان معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔ مودی جنہوں نے نظر یایوف کے ساتھ بند کمرہ اور وفد کی سطح کی بات بات کی ، کہا کہ دونوں ممالک نے رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے باہمی تجارت کو وسعت دینے قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے سے بھی اتفاق کیا ۔ واضح رہے کہ قازقستان ہائیڈروکاربن کی دولت سے مالا مال ہے۔ وزیر اعظم نے نذر بایوف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی بین الاقوامی مسائل بشمول علاقائی امن، ارتباط ، اقوام متحدہ میں اصلاحات اور دہشت گردی سے مقابلہ کے لئے ایک دوسرے کے نقطہ نظر سے واقفیت حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی اور سلامتی تعاون دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کا ایک اہم زاویہ ہے ۔ ہم اسے مزید مضبوط بناناچاہتے ہیں اور دفاعی مینو فیکچرنگ میں تعاون کے خواہاں ہیں ۔ ہم دفاعی تعاون پر نئی یادداشت مفاہمت کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ اس یادداشت مفاہمت سے باہمی دفاعی تعاون بشمول باقاعدہ باہمی دوروں کے تبادلے ، مشاورت، فوجی عملہ کی تربیت، فوجی تکنیکی تعاون، مشترکہ مشقوں ، خصوصی فورسس کے تبادلوں اور اقوام متحدہ کی امن مشن کارروائیوں میں تعاون کا دائرہ مزید وسید ہوگا ۔ بات چیت کے بعدایک مشترکہ بیان تیز قدم بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ قائدین نے دنیا کے بیشتر علاقوں اور اپنے خطوں میں دہشت گردی سے لاحق خطرے کا نوٹ لیا اور پر امن معاشی ترقی کے لئے مستحکم و محفوظ ماحول کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف لڑائی اور معلومات کے تبادلے میں اپنی سر گرمیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ اسی سیاق و سباق میں انہوں نے باقاعدہ بین ایجنسی مشاورتوں اور انسداد دہشت گردی پر مشترکہ ورکنگ گروپ کی باقاعدہ ملاقاتوں کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ دونوں قائدین نے بین الاقوامی دہشت گردی پر اقوام متحدہ کے جامع کنونشن کو جلد اختتام تک پہنچانے کی اپیل کی ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ قازقستان اس خطہ میں ہندوستان کا سب سے بڑا معاشی شراکت دار ہے ، مودی نے کہا کہ اس کے باوجود ہمارے تعلقات ہماری صلاحیتوں کے مقابلہ میں انکسارانہ ہیں۔ ہم اپنے معاشی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے کام کریں گے ۔ دیگر معاہدوں میں سزا یافتہ افراد کے تبادلوں پر معاہدہ ، انسانی وسائل ، ثقافتی تبادلے اور صلاحیتوں کے فروغ کے معاہدے شامل ہیں ۔

India, Kazakhstan sign five key agreements to strengthen bilateral ties

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں