مودی حکومت کے دوران ہند اسرائیل تعلقات میں استحکام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-09

مودی حکومت کے دوران ہند اسرائیل تعلقات میں استحکام

یروشلم
پی ٹی آئی
اسرائیل نے آج غزہ جنگ کے بارے میں انسانی حقوق کونسل میں ووٹنگ میں ہندوستان کی غیر حاضری کی ستائش کی اور اسے باہمی تعلقات میں ایک بڑی چھلانگ قرار دیا ۔ حالانکہ ہندوستان نے کہا ہے کہ اس ووٹ کا یہ مطلب نہیں ہے کہ فلسطینی کاز کے بارے میں اس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی آئی ہے ۔ یہ ریمارکس ایک ایسے وقت کئے گئے جب ہندوستان اور اسرائیل نے اس ووٹنگ کے چند دن بعد دفترخارجہ سطح پر مشاورتکی ۔ اس بات چیت کی قیادت وزارت خارجہ کے سکریٹریمشرق انیل وادوا اور ان کے اسرائیلی ہم منصب ڈائرکٹر جنرل ڈورے گولڈ نے کی ۔ بتایاجتا ہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی انسانی کونسل میں ووٹنگ کے دوران ہندوستان کے موقف کی ستائش کی ۔ دفتر خارجہ کی سطح پر یہ مشاورت باہمی تعلقات کا جائزہ لینے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان معمول کی بات چیت کا حصہ ہے اور اس کا تعلق ووٹنگ سے نہیں ہے ۔ اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل مارک سوفرنے جو وزارت میں ایشیا اور بحر الکاہل امور کے سربراہ ہیں یروشلم پوسٹ کو بتایا کہ یہ بات چیت ایک مبارک لمحہ میں ہورہی ہے ۔باہمی تعلقات میں جن میں حالیہ برسوں کے دوران بہتری آئی ہے ، مودی کے انتخاب کے بعد سے ایک بڑی چھلانگ لگائی ہے ۔ اب یہ تعلقات کسی رکاوٹ کے بغیر مکمل معمول کے رشتوں میں تبدیل ہوگئے ہیں ۔ سوفر نے جو نئی دہلی میں اسرائیلی سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ، روزنامہ کو بتایا کہ ہر ایک شعبہ میں تعلقات میں یہ قابل لحاظ تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے اور یہ کافی اہم بات ہے ۔ سوفر نے وزیر اعظم نریندر مودی اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کے درمیان تعلقات میں ایک خاص گرمجوشی کا بھی حوالہ دیا ۔ دونوں لیڈرس نے گزشتہ سال ستمبر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں ملاقاتکی اور تب سے وہ ایک دوسرے کے ساتھ ربط میں ہیں ۔ دفتر وزیر اعظم کے ذرائع نے بتایا کہ نتن یاہو نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ووٹنگ سے پہلے مودی سے ربط پید اکیا تھا۔ وادوا نے تاہم میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق میں ووٹنگ کے بارے میں اپنے موقف کو واضح کردیا ہے جو جرائم کی عالمی عدالت سے متعلق معاملات پر ہندوستان کا اصولی موقف ہے ۔

Under Modi's watch, India edges closer to Israel

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں