دہلی کی 990 وقف جائیدادوں کا تخلیہ - حکومت اور وقف بورڈ کو دہلی ہائی کورٹ کی نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-09

دہلی کی 990 وقف جائیدادوں کا تخلیہ - حکومت اور وقف بورڈ کو دہلی ہائی کورٹ کی نوٹس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دارالحکومت دہلی میں وقف جائیدادوں سے متعلق ایک مفادعامہ کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے حکومت دہلی کو جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ دہلی میں990وقف جائیدادوں سے تخلیہ کے احکاماتجاری کردئے جانے کے کئی برسوں بعد بھی ان پر عمل آوری کے منتظر ہیں ۔ مفاد عامہ کی یہ درخواست ایڈوکیٹ شاہد علی نے داخل کی ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ وقف بورڈ کی ایسی990جائیدادیں ہیں جن پر غیر قانونی اور بلا اجازت قبضہ کئے گئے ہیں ۔ ان جائیدادوںکو وقف ایکٹ کے دفعہ54کے تحت ساری دہلی میں خالی کروانا ہے ۔ اس پر پہلے ہی عدالتوں کے احکامات جاری ہوچکے ہیں ۔ چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس جینت ناتھ پر مشتمل ہائی کورٹ نے بنچ نے حکومت دہلی کے محکمہ مال کے سکریٹری اور دہلی وقف بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ وہ اندرون چار ہفتہ اپنا جواب داخل کرے کیونکہ اس نے وقف جائیدادوں کا تخلیہ کروانے سے قاصر ہیں ۔ بنچ نے محکمہ مال جس کے تحت سب ڈیویژنل مجسٹریٹ آتے ہیں ، کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیوں وقف قوانین تیا رکئے گئے اور اگر اس پر عمل آوری نہیں کی جاسکتی تو ان قوانین کی افادیت کیا ہے ۔ بنچ نے استفسار کیا کہ وقف ٹریبونل کو کیوں قائم نہیں کیا گیا ہے ۔ اسی دوران وقف بورڈ کے وکیل نے کہا کہ مفاد عامہ کی اس درخواست کو مسترد کرنے کی یہ کہتے ہوئے خواہش کی وقف بورڈ اپنی مخلوعہ جائیدادوں کو حاصل کرلے گی اس کیلئے علیحدہ سے کسی عدالتی فیصلہ کی ضرورت نہیں ہے۔ وقف بورڈ کے وکیل نے عدالت کو مطلع کیا کہ وقف ٹریبونل کے قیام کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس پر عدالت نے اگلی سماعت یکم ستمبر کو مقرر کی ۔

HC seeks Delhi government's reply on vacating 990 Waqf properties

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں