تلگو دیشم رکن اسمبلی وینکٹ ویریا دو دن کے لیے اے سی بی تحویل میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-09

تلگو دیشم رکن اسمبلی وینکٹ ویریا دو دن کے لیے اے سی بی تحویل میں

حیدرآباد
آئی اے این ایس
شہر کی ایک عدالت نے چہار شنبہ کے دن تلگو دیشم پارٹی رکن اسمبلی سنڈرا وینکٹ ویریا کو نوٹ برائے ووٹ کیس میں دو دن کی اینٹی کرپشن بیوروتحویل میں دے دیا ۔ عدالت نے اے سی بی سے کہا کہ وہ ویریا سے پہلے دن صبح 9تا شام5:30بجے اور دوسرے دن صبح نو بجے تا شام4:30بجے پوچھ تاچھ کرے ۔ اے سی بی نے پانچ دن کی تحویل مانگی تھی لیکن عدالت نے صرف دو تن کی تحویل منظور کی۔ ویریا ، تلنگانہ کے ضلع کھمم کے حلقہ ستو پلی کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ وہ اس کیس میں گرفتار ہونے والے دوسرے تلگو دیشم پارٹی رکن اسمبلی ہیں۔ کیس کے چوتھے ملزم یروشلم متیا مفرور ہیں اور سمجھا جاتا ہے کہ وہ آندھرا پردیش میں چھپے ہوئے ہیں ۔ یو این آئی کے بموجب اے سی بی کی خصوصی عدالت نے آج رقم برائے ووٹ کیس میں ٹی ڈی پی رکن اسمبلی ایس وینکٹا ویریا کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی۔

ACB gets a 2-day Custody of TDP MLA Sandra Venkat Veeraiah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں