کنگ فہد کامپلکس سے قرآن کریم کا 63 زبانوں میں ترجمہ دستیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-03

کنگ فہد کامپلکس سے قرآن کریم کا 63 زبانوں میں ترجمہ دستیاب

مدینہ منورہ
یو این آئی
قرآن کریم جو دنیا کے لئے ضابطہ حیات کی حیثیت رکھتا ہے اس کا63زبانوں میں ترجمہ دستیاب ہے جس کا سہرا بڑی حد تک یہاں کنگ فہد کامپلکس کے سرجاتا ہے جہاں سالانہ تقرییبا 2کروڑ قرآنی نسخوں کی طباعت عمل میں آتی ہے ۔ ادارہ کے رابطہ منیجر شیخ صالح حسین نے یہاں یو این آئی سے بات کرتے ہوئے یہ اطلاعات فراہم کیں اور کہا کہ اس وقت فہد کمپلکس کو اس حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا مرکز ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ قرآن کی طباعت کرنے والا یہ مرکز تقریبا30سال قبل قائم کیا گیا تھا۔ قرآن کے نسخوں کی طباعت سے قبل خطاطی اور کتابت کے مرحلے میں آیات، سورتوں، نقطوں ،زیر، زبر، پیش اور دیگر رموز و اوقاف کی درستگی کے لئے پانچ مرحلوں میں چیکنگ ہوتی ہے۔ قرآن کی کتابت اور خطاطی کی درستگی کو مکمل طور پر یقینی بنانے کے بعد اسے طباعت کے لئے بھیجاجاتا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ کتابت اور طباعت کے لئے مجموعی طور پر1800ملازمین کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں جن میں سے ایک ہزار کتابت اور طباعت کا کام کرتے ہیںجب کہ800افراد سورتوں اور آیات کی درستگی کی چیکنگ پر مامور ہیں ۔

king Fahd Glorious Quran Printing Complex Madinah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں