آخری دم تک شام کی حمایت جاری رکھنے روحانی کا عہد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-03

آخری دم تک شام کی حمایت جاری رکھنے روحانی کا عہد

دبئی
رائٹر
ایران ، شامی صدر بشار الاسد کی آخری دم تک حمایت کرے گا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی نے صدر حسن روحانی کے حوالے سے یہ بات کہی۔ حالیہ ہفتوں کے دوران اپوزیشن گروہوں کی جانب سے بڑی کامیابیوں کے تناظر میں انہوں نے تہران کے اس عرب حلیف کو واضح حمایت کا اشارہ دیا ۔ چار سالہ جنگ کے دوران شام کی فوج کو فی الحال مشکل ترین دباؤ کا سامنا ہے۔ گزشتہ ماہ داعش نے وسطی شام کے تاریخی شہر پالمیرا پر قبضہ کرلیا جہاں قرنوں اور دارالحکومت دمشق کو جانے والی اہم سڑکیں واقع ہیں ۔ ریاستی خبر رساں ایجنسی ارنا نے روحانی کی شامی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے تہران میں ملاقات کے دوران گفتگو کے حوالے سے کہا کہ" ملک ایران اور حکومت، مملکت شام اور وہاں کی حکومت کی آخری دم تک حمایت جاری رکھے گی۔ تہران نے شام کے تئیں اپنی اخلاقی ذمہ داریوں کو فراموش نہیں کیا ہے اور اپنی شرطوں پر شام اور اس کی حکومت کی حمایت اور مدد جاری رکھے گا۔ اسپیکر محمد الحم کا یہ دورہ دمشق اور تہران کے درمیان اعلیٰ سطحی دوروں کی تازہ کڑی ہے اور اسد پر موجودہ دباؤ کے دوران قریبی تعاون کا عکاس ہے ۔ شیعہ طاقت ایران، اسد اور ان کے والد کی2011کے انقلاب) جو اسد حکومت کے خلاف ابتدائی پر امن مظاہروں کو سرکاری فورسس کی جانب سے سختی سے کچل دیے جانے کے بعد اب خانہ جنگی اور مسلکی تشدد میں تبدیل ہوچکا ہے ۔) سے بہت پہلے سے حمایت کرتا رہا ہے ۔ چوں کہ جنگ میں سنی جہادی گروپس نے زیادہ اہمیت حاصل کرلی ہے اسد حکومت اور ایران نے شامی اپوزیشن کو علاقائی سنی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد قرار دیا ہے ۔ روحانی نے کہا کہ بد قسمتی سے خطہ کے کچھ ممالک نے غلط اندازہ لگایا اور سوچا کہ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے وہ دہشت گرد گروپس کا استعمال کرسکتے ہیں ، لیکن جلد یہا بدیر وہ خود دہشت گردی کا شکار ہوجائیں گے ۔گزشتہ ہفتہ سرکاری افواج اور حلیف ملیشیا نے مختلف باغی گروپس بشمول القاعدہ کے ہاتھوں شمال مغربی صوبہ ادلیب کے بیشتر علاقوں سے بھی کنٹرول گنوادیا ہے ۔

Iran vows to 'protect' Syria until 'the last moment'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں