صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کا اسٹاک ہوم میں ہندوستانی افراد سے خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-02

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کا اسٹاک ہوم میں ہندوستانی افراد سے خطاب

اسٹاک ہوم
یو این آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے دنیا کے مختلف ممالک میں موجو د ہندوستانیوں کی خدمات اور ان کے جذبہ کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔ مکھرجی نے کل شب یہاں منعقدہایک پروگرام میں ہندوستانیوں سے خطاب کے دوران یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے سخت مشقت ، تعلیمی صلاحیت ، اقتصادی کا رناموں اور صلاحیتوں کے ذریعہ ہندوستان کا نام روشن کیا ہے، آپ دنیا کے کسی بھی ملک میں ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، آپ نے ہر ملک میں خود کو مستحکم کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سوئیڈن کے عوام کی بھی ستائش کی اور کہا کہ ہندوستان کی معیشت میں آنے والے برسوں کے دوران کافی بہتری آئے گی جیسا کہ2008-09ء میں عالمی اقتصادی بحران کے دوران ہندوستان کی معاشی ترقی بھی متاثر ہوئی تھی ۔ پرنب مکرجی نے مزید کہا کہ آزادی کے بعد سے ہندوستان نے معاشی شعبے میں زبردست پیشرفت کی ہے ۔ پچھلے کئی برسوں کے دوران معاشی ترقی کی شرح میں کافی اضافہ ہوا جب کہ گزشتہ برس ہندوستان کی معاشی ترقی7فیصد رہی ۔ موجودہ دور میں مختلف چیلنجس کے باوجود ہندوستان تیزی سے ترقی کی سمت گامزن ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستانی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات جیسے میک ان انڈیا ،ڈیجیٹل انڈیا، اسمارٹ سٹیز ، مودی ولیجس اور کلین انڈیا پروگراموں سے نہ صرف ہندوستان میں زبردست معیشت بننے کی طرف قدم بڑھایا ہے بلکہ اقتصادی طور پر بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔
اسٹاکہوم سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب ہندوستان اور سویڈن نے آج اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے کئی معاہدوں پر دستخط کئے اور باہمی اسٹراٹیجک بات چیت دوبارہ شروع کرنے اور ہندوستان کے دفاعہ شعبہ میں میک ان اندیا مہم کے تحت سرمایہ کاری کی راہیں تلاش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سویڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لوفوین اور صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کے درمیان ملاقات کے موقع پر یہ فیصلے کئے گئے ۔

President Pranab Mukherjee Arrives in Sweden

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں