پی ٹی آئی
مسلمانوں کی ووٹنگ کے حق سے محروم کرنے پر شیو سینا لیڈر سنجے راوت کے تبصرہ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ناراضگی کے اظہار کے چند ہفتوں بعد آج سینا نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو جو ہندوستان کو اپنا مادر وطن سمجھتے ہیں شہری حقوق دئیے جانے چاہئیں ۔ سینا نے اپنے ترجمان 'سامنا' میں ایک اداریہ میں لکھا " تمام مسلمانوں کو جو ہندوستان کو اپنا مادر وطن سمجھتے ہیں اور جو اس ملک کی ترقی کے لئے اپنا پسینہ بہانے کے لئے تیار ہیں وہ ہمارے بھائی ہیں اور انہیں ہندوستان کے شہریوں کی حیثیت سے تمام حقوق دئیے جانے چاہئیں ۔ سینا نے یہ بھی کہا کہ ایک ادارہ کی جانب سے ذیشان خان نامی نوجوان کو مسلم ہونے کی وجہ سے ملازمت دینے سے انکار غلط تھا اور ساتھ ہی سامنا نے یہ کہتے ہوئے اڈانی گروپ پر بھی نکتہ چینی کی کہ اس نے شہرت کے لئے اپنی کمپنی میں نوجوان کو روزگار دینے کی پیشکش کی ہے ۔ شیو سینا کے ترجمان میں لکھا گیا حال ہی میں یہ بات روشنی میں آئی کہ ایک نوجوان کو ایک مخصوص مذہب کا ہونے پر ملازمت دینے سے انکار کیا گیا ہے اگر یہ بات صحیح ہے تو انتہائی قابل مذمت ہے ۔ اداریہ میں مزید لکھا گیا اڈانی گروپ کے لئے یہ ایک سنہرا موقع تھا کہ ذیشان کے نام پر اپنے لئے روزگا ر کا موقع مہیا کرے۔ یہ کمپنی (وزیر اعظم) نریندر مودی سے قربت کے لئے جانی جاتی ہے اور اس نے حال ہی میں مذاہب سے قطع نظر سب کو مساوی مواقع دینے کی بات کہی تھی ۔ ذیشان کے نام پر کمپنی کو اچھی پبلسٹی مل گئی۔ کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی مذہب پر غور نہیں کرتی بلکہ ملازمتوں میں پیشکش کرنے سے قبل فرد کی صلاحیت پر غور کرتی ہے ۔
Muslims who consider India their motherland are entitled to all citizen rights: Shiv Sena
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں