پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا - ملیحہ لودھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-24

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا - ملیحہ لودھی

نیویارک
یو این آئی
اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے خبر دار کیا ہے کہ پاکساتن کی علاقائی سالمیت پر حملے یا ملک کے کچھ حصوں کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کاپوری طاقت سے جواب دیاجائے گا ۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورت حال پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے سرپرست چاہے ملک کے اندر ہوں یا ملک سے باہر، پاکستان پوری سختی کے ساتھ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے کام کرتا رہے گا ۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ مجھے یہ بات واضھ کرنے دیجئے کہ ہم سختی کے ساتھ دہشت گردی کو اس کی جڑوں سے ختم کررہے ہیں ۔ چاہے اس کے اسپانسرز بیرونی ہوں یا اندرونی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بعض حصوں کو غیر مستحکم کرنے کی کوئی بھی کوشش یااس کی علاقائی سالمیت پر حملے کا بھرپور قوت کے ساتھ جواب دیاجائے گا ۔ اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے۔ انہوں نے پندرہ رکنی سلامتی کونسل کو بتایا کہ پاکستان افغان پارلیمنٹ پر سنگدلانہ حملے سمیت افغانستان میں بڑھتے ہوئے حالیہ تشدد کی مذمت کی تھی اور انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں کابل کے ساتھ تعاون میں پر عزم ہے ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے سربراہ نکولسبیسوم کی سہ ماہی بریفنگ کے بعد ملیحہ لودھی نے اپنے خطاب میں بین الاقوامی برداری پر زور دیا کہ وہ پائیدار امن کے قیام کے لئے کام کریں اور افغان حکومت اور مسلح گروہوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے لئے سہولت فراہم کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ اس ملک کو بین الاقوامی برادری اور اس کونسل کی مستحکم توجہ کی مسلسل ضرورت ہے ۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کے فروغ کے لئے تعمیری کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے حالیہ مہینوں میں کئے گئے عارضی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ان اقدامات سے جلد ہی براہ راست مذاکرات شروع ہوں گے اور اس کے ساتھ ساتھ تشدد میں بھی کمی ہوجائے گی۔

Any effort to destabilise Pakistan will be responded forcefully: Maleeha Lodhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں