مودی کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی - 11 مئی کو فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-01

مودی کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی - 11 مئی کو فیصلہ

احمد آباد
پی ٹی آئی
گزشتہ برس لوک سبھا انتخابات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت آج ایک مقامی عدالت میں مکمل ہوئی۔ عام آدمی پارٹی ممبر پرشانت ورما کی جانب سے داخل کی گئی شکایت پر سماعت احمد آباد رورل کورٹ مین چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ ایس آر شرما کے روبرو آج مکمل ہوگئی ۔ ورما نے مودی کے خلاف داخل کی گئی ایف آئی آر اور چند تازہ الزامات درج کرنے کا معاملہ داخل کیا تھا جب کہ30اپریل2015کو 26لوک سبھا نشستوں کے لئے انتخابات جاری تھے ، ووٹ ڈالنے کے فوری بعد مودی نے یہاں کے رانپ علاقہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا تھا الیکشن کمیشن نے ایف آئی آر درج کرکے مبینہ خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا ، پولیس نے مودی کے خلاف دفعہ126(1)(2) اور دفعہ144ے تحت معاملہ درج کیا تھا احمد آباد پولیس نے پچھلے سال اگست میں میٹرو پولیٹن عدالت میں کلوژر رپورٹ داخل کی تھی اور کہا تھا کہ مودی نے کوئی گناہ نہیں کیا تھا۔ اسکے بعد ورما یہ کہتے ہوئے عدالت سے رجوع ہوئے تھے کہ پولیس نے صحیح طریقہ سے ایف آئی آر درج نہیں کی تھی اور مودی پر اضافی طور پر آر پی4کی دفعہ130اور تعزیرات ہند کی دفعہ144اور (c)171کے تحت معاملہ درج کیاجائے ورما نے یہ بھی الزام لگایا تھا مودی نے نہ صرف پریس سے خطاب کیا تھا بلکہ اپنے پارٹی کی نشانی بھی پولنگ بوتھ کے علاقہ میں دکھائی تھی ۔

Verdict in poll code violation case against Modi likely on 11 May

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں