پٹرول قیمتوں میں اضافہ - پٹرول 3.96 روپے اور ڈیزل 2.37 روپے فی لیٹر مہنگا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-01

پٹرول قیمتوں میں اضافہ - پٹرول 3.96 روپے اور ڈیزل 2.37 روپے فی لیٹر مہنگا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دو مرتبہ کٹوتی کے بعد آج پٹرول کی قیمتوں میں3۔96روپے فی لیٹر اور ڈیزل میں2۔37فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر آج آدھی رات سے عمل شروع ہوگیا۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت59۔20روپے کے بجائے63۔16روپے فی لیٹر ہوگی۔ جب کہ ڈیزل47۔20کے بجائے49۔57روپے فی لیٹر ہوگا۔ تلنگانہ کے بشمول دوسری ریاستوں میں قیمت اس سے مختلف ہوگی کیونکہ ریاستوں میں اضافی محاصل عائد ہوتے ہیں ۔ سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئیل کارپورشن نے یہ بات بتائی۔ فیول کی شرحوں میں16اپریل کو پٹرول پر80پیسے فی لیٹر اور ڈیزل پر1۔30روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی ۔ اس سے پہلے2 اپریل کو پیٹرول کی قیمت میں49پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں1۔21روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی ۔ انڈین آئیل کارپوریشن نے بتایا کہ تیل کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلیوں اور روپیہ ڈالر شرح تبادلہ کو پیش نظر رکھاجارہا ہے ۔ جس کا اظہار مستقبل میں بھی قیمتوں میں تبدیلیوں میں ہوگا ۔ اس دوران کانگریس نے آج رات پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا اور الزام لگایا کہ حکومت پریشان حال کسان اور عام آدمی کی قیمت پر منافع بٹور رہی ہے ۔ پارٹی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج رندیپ سرجے والا نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے مربوط حکمرانی کے خلاف اٹھایا گیا ایک اور قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اکسائز و کسٹمس ڈیوٹی کی آمدنی کے ذریعہ صورتحال سے نمٹنے کے بجائے پریشان کسان اور عام آدمی کی قیمت پر منافع کماررہی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک ایسے وقت جب کہ عام آدمی زبردست مہنگائی کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے ۔ یہ بھاری اضافہ فوری واپس لینا چاہئے ۔

Petrol prices hiked by Rs 3.96 a litre, diesel Rs 2.37

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں