اقلیتوں سے صرف وعدہ نہیں عملی اقدامات کی ضرورت - ارشد مدنی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-29

اقلیتوں سے صرف وعدہ نہیں عملی اقدامات کی ضرورت - ارشد مدنی

نئی دہلی
یو این آئی
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ملک کے کسی بھی طبقہ کے ساتھ امتیازی سلوک برتے جانے اور تشددبرپا کرنے کو ناقابل برداشت عمل قرار دینے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ اس کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ مولانا مدنی نے جو ان دنوں تبلیغی و اصلاحی دورے پر ملک سے باہر ہیں ، جمعیۃ کی جانب سے جاری ریلیز کے مطابق کہا ہے کہ وزیر اعظم کو اس بیان کے ساتھ ہی عملی اقدامات کرتے ہوئے انسداد فرقہ وارانہ فسادات بل لانا چاہئے اور فرقہ پرستی پر لگام لگانے کے لئے سخت قانون بنانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کھٹر سرکار کی ناک کے نیچے عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود مسجد کی حرمت کو پامال کرنے اور آگ لگانے کے واقعات سے وزیر اعظم لاعلم نہیں ۔ مسلمان ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق اپنی مسجد بنارہے تھے ، لیکن فرقہ پرستوں نے منصوبہ بند طریقہ سے مسجد پر حملہ کیا، لنٹر گرادیا گیا، مسلمانوں کے گھروں کو نشان زد کر کے آگ لگائی گئی اور لوٹ مارکا بازار گرم کیا یہاں تک کہ خوفزدہ لوگوں کو تھانے میں جاکر پناہ لینی پڑی۔

Practical steps need to minorities not only promise - Arshad Madani

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں