ریاست تری پورہ سے افسپا قانون ہٹا دیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-29

ریاست تری پورہ سے افسپا قانون ہٹا دیا گیا

اگرتلہ
پی ٹی آئی
ملک کی شمال مشرقی ریاست تری پورہ کی حکومت نے فوج کو حاصل خصوصی اختیارات والے متنازعہ قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ یعنی آفسپا کو اٹھارہ سال کے بعد ختم کردیا ہے۔ پی ٹی آئی نے تری پورہ کے وزیر اعلیٰ مانک سرکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ چہار شنبہ کو ہونے والے کابینہ کے ایک اجلاس میں اس قانون کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مانک سرکار کا کہنا تھا کہ ہم نے حساس علاقوں میں حالات کا ہر چھ ماہ کے بعد جائزہ لیا جس کے بعد اس بارے میں ریاستی پولیس اور فوج کے ساتھ بھی مشورہ کیا گیا ۔ واضح رہے کہ تری پورہ میں بائیں بازوں کی جماعت سی پی ایم یعنی مارکسٹ کمیونسٹ پارٹی اقتدار میں ہے ۔ مانک سرکار کا مزید کہنا تھا کہ اب ریاست میں شورس ختم ہوگئی ہے اس لئے اب اس یہاں قانون کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ تری پورہ میں علیحدگی پسند تحریک شروع ہونے کے بعد تشدد کے واقعات میں اجافے کے بعد وہاں16فروری1996کو آفسپا نافذ کیا گیا تھا۔ پارلیمنٹ نے ملک کے بعض حصوں میں جاری علیحدگی پسند تحریک کا سد باب کرنے کے لئے11ستمبر1958کو آفسپا قانون کو منظوری دی تھی۔ یہ قانون سب سے پہلے منی پور میں لاگو کیا گیا ، اور بعد میں دوسری شمال مشرقی ریاستوں آسام، تری پورہ، میگھالیہ ، میزورم اور ناگالینڈ اور اس کے بعد جموں و کشمیر کو بھی اس زمرے میں لایا گیا۔

AFSPA removed in Tripura after 18 years

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں