نیپال میں بیف مسالہ پر پاکستانی دفتر خارجہ کی وضاحت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-02

نیپال میں بیف مسالہ پر پاکستانی دفتر خارجہ کی وضاحت

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستان کے دفتر خارجہ نے ان مبالغہ آمیز اطلاعات کو مسترد کردیا کہ پاکستان نے زلزلہ متاثرین کو غذائی پیاکٹس کے اندر بیف روانہ کرکے نیپالیوں کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔ ہم پاکستانی حکام سے مسلسل ربط میں تھے۔ ہمیں اطلاع دی گئی کہ پاکستان نے آنے والے غذائی پیاکٹس سے متعلق کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں ۔ اس کے برعکس نیپالی حکام نے غذائی پیاکٹس کی مزید کھیپ کی گزارش کی ہے ۔ وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کل یہ بات کہی ۔ تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب کھٹمنڈو اسپتال میں ہندوستانی ڈاکٹر نے نشاندہی کی کہ زلزلہ متاثرین کو راحت کے حصے کے طور پرپاکستان کی جانب سے بیف مسالہ کے پیاکٹس بھیجے گئے ۔ ہندو اکثریت کا حامل یہ ملک گائے کو مقدس مانتا ہے اور اسجانور کے ذبیحہ پر اس ملک میں امتناع عائد ہے ۔ جن ہندوستانی ڈاکٹروں نے اس کی نشاندہی کی ان کا تعلق رام منوہر لوہیا اسپتال، صفدر جنگ اسپتال اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس( ایمس) سے ہے اور اس 34رکنی طبی ٹیم کا حصہ ہیں، جسے متاثرین کاعلاج کرنے نیپال روانہ کیا گیا ہے ۔ جب ہم پاکستان سے آنے والی غذا حاصل کرنے ایر پورٹ پہنچے تو ہم نے پایا کہ دیگر غذاؤں کے علاوہ بیف مسالہ کے پیاکٹس بھی تھے ، ہندوستانی میڈیا کے حوالے سے میڈیا اطلاعات میں یہ بات کہی گئی ۔ ڈاکٹروں نے پاکستانی امداد کو ہاتھ نہ لگاتے ہوئے ہوٹل کا رخ کیا۔

Beef Masala in Nepal Relief :Pakistan Foreign Office issues clarification

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں