اے ایف پی / یو این آئی
مصری عدالت نے محمد مرسی کے71حامیوں کو عمر قید کی سز اسنائی ہے، ان افراد پر چرچ نذر آتش کرنے کا الزام تھا ۔ عدالتی حکام کے مطابق اگست2013ء میں احتجاج کے دوران ان افراد کی جانب سے چرچ نذر آتش کرنے اور پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے کے الزام میں سزا دی گئی ، تاہم اس روز ہی مظاہرین کے کیمپوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے نتیجہ میں مرسی کے100 حامی بھی مارے گئے تھے۔ واضح رہے کہ عدالت نے2کم عمر لڑکوں کو بھی10 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ مصر کے جمہوری طور پر منتخب صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے اب تک ان کے حامیوں اور اخوان المسلمون کے سینکڑوں کارکنوں کو سزائیں دی جاچکی ہیں جب کہ محمد مرسی کو بھی20برس قید کی سزا ہوچکی ہے۔ بعض حلقوں کی جانب سے اسے موجودہ حکومت کا انتقامی کاررروائی بھی قرار دیا جارہا ہے کیونکہ مصر کے موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کی پالیسی مکمل طور پر مرسی حکومت کی پالیسیوں کے مخالف ہے ۔ السیسی حکومت مجموعی طور پر امریکہ نواز پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جب کہ مرسی کی حکومت اسلام نواز حکومت تھی ۔ اسی لئے موجودہ حکومت کو ملکی سطح پر تمام حلقوں کی حمایت حاصل نہیں کیونکہ مصری عوام اخوان المسلمون کے لئے ہمدردی رکھتے ہیں ۔ جولائی2013میں مرسی کی حکومت کو موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے معزول کیا گیا تھا اور یہ واقعہ بھی اس برس ہونے والے مظاہروں کے دوران پیش آیا تھا جس کو بنیاد بنا کر مرسی کے69حامیوں کو عمر قید کی سزا دی گئی اور اس سے قبل سزائے موت بھی دی جاچکی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ ورجن میریکلیسا میں کچھ لوگوں نے آگ لگادی تھی اور اسے لوٹ لیا تھا ۔ اگست مہینے میں کم سے کم42گرجا گھروں اور کئی تجارتی اداروں اور گھروں کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قاہرہ کے جنوبی شہر سوہاج میں واقع سینٹ جارج گرجا گھر اور قاہرہ کے جنوب مشرقی الفیوم شہرکے تڈروس گرجا میں بھی حملہ کیا گیا تھا۔ مصر کے حکام نے بتایا کہ اس سزا کے علاوہ عدالت نے دو بچوں کو دس سال کی قید کی سزا اور دس ہزار پونڈ جرمانہ عائد کیا ہے ۔ 73افراد میں سے52کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی ۔ 21لوگ پہلے سے جیل میں بند ہیں ۔ کچھ گرجا گھروں اور دیگر حملوں کے لئے اخوان المسلمون کے حامیوں کو قصور وار ٹھہرایاگیا ہے۔
Egypt Sentences 71 People to Life in Prison for Burning Christian Church
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں