رائٹر
امریکی وزیر برائے داخلی سلامتی جے جانسن نے کہا ہے کہ لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنے یا حملوں پر اکسانے کے لئے داعش جیسے گروہوں کے سماجی رابطے کی ویب سائٹوں کے کامیاب استعمال کے بعد عالمی دہشت گردی سے جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ۔ جانسن نے یہ بات اے بی سی ٹیلی وی چینل کے پروگرام دس ویک مین اس وقت کہی جب حال ہی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس اس بات کے تعین کے لئے سینکڑوں تحقیقی کیس کھلے ہیں کہ کون مقامی دہشت گردی کا خطرہ بن سکتا ہے ۔ سکریٹری جانسن نے داعش کی امریکہ کے اندر رسائی حاصل کرکے مقامی جہادیوں کو بھرتی کرنے کی صلاحیت کا بھی ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انٹر نیٹ کے استعمال کی وجہ سے ہمارے پاس کسی تنہا حملہ آور کی حملے کی کوشش کی پیشگی اطلاع بہت کم یا نہ ہونے کے برابر ہے ۔ اس لئے مقامی سطح پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نہایت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ ہم انہیں مسلسل یا د دلارہے ہیں کہ وہ ہوشیار رہیں ۔ جانسن نے کہا کہ ہر حملہ یا حملے کی کوشش اک سبق سیکھنے کو ظاہر کرتا ہے اور11ستمبر کے بعد جیسے جیسے خطرہ ارتقائی عمل سے گزرا ہے وفاقی، ریاست اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان قریبی تعاون بڑھا ہے ۔ گزشتہ ہفتہ فیڈرل بیورو آف انوسٹیگیشن کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے خبردار کیا تھا کہ امریکہ میں داعش کے ہزاروں آن لائن پیروکار ہوسکتے ہیں اور اس بات کا تعین کرنا ایک چیلنج ہے کہ ان میں سے کون حقیقی خطرہ ہے ۔ اس ماہ کے اوائل میں دو مسلح افراد نے ٹیکساس میں ڈیلس کے قریب پیغمبر اسلام کے تصویری خاکوں سے متعلق ایک نمائش کے باہر حملہ کردیا تھا ۔ ان افراد کو پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کردیا گیا ، جس میں ایک سیکوریٹی عہدیدار بھی زخم ہوا تھا۔ کومی نے کہا کہ انہوں نے گار لینڈ میں پولیس کو حملے سے پہلے انتباہ کیا تھا کہ وہ ایلٹن سیمپسن اور اس کے ساتھی نادر صوفی پر نظر رکھیں ۔ جانسن نے کہا کہ وہ اور دوسرے وفاقی عہدیداران امریکہ میں مسلم برادری سے رابطوں کے ذریعے انٹر نیٹ کے ذریعے ارکان بھرتی کرنے کی کوششوں کو روکنے کی تگ و دو کررہے ہیں، جانسن نے کہا کہ جب سے میں نے وزارت سنبھالی ہے، میں نے مسلم برادری اور دوسرے مقامی رہنماؤں کے ساتھ رابطوں میں ذاتی طور پر حصہ لیا ہے ۔ میں نیو یارک ، بوسٹن، منیا پولیس ، شکاگو ، لاس اینجلس اور دوسری جگہوں پر گی اہوں جہاں میں مقامی آبادیوں میںپر تشدد انتہا پ سندی کو روکنے کے لئے ذاتی طور پر مقامی رہنماؤں سے ملا ہوں۔ اس نئے مرحلے میں یہ ہماری کوششوں کا حصہ ہونا چاہئے ۔ جانسن نے کہا کہ داعش کی ممکنہ دہشت گردوں کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر صاف اور موثر پیغام کا جواب مقامی آبادیوں کی طرف سے آنا چاہئے ۔ انہوں نے ایف بی آئی کی جانب سے تنبیہ جاری ہونے کے بعد امریکہ کی جانب سے دنیا بھر میں اپنی فوجی تنصیبات کی سیکوریٹی بڑھانے کو دانشمندانہ اور محتاط اقدامات قرار دیا ۔ اس تنبیہ میں کہا گیا تھا کہ اسلامی شدت پسند فوجیوں اور مقامی پولیس کو نشانہ بناسکتے ہیں ۔
ISIS Pushing US into 'New Environment' in Threats Against Homeland, Homeland Security Secretary Says
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں