ڈیوڈ کیمرون کی نئی کابینہ کی تشکیل کو قطعیت - پریتی پٹیل کو کابینی وزیر کا درجہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-12

ڈیوڈ کیمرون کی نئی کابینہ کی تشکیل کو قطعیت - پریتی پٹیل کو کابینی وزیر کا درجہ

لندن
رائٹر
وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے آج برطانیہ کی ایک انتہائی نامور ہندوستانی نژاد رکن پارلیمنٹ پریتی پٹیل کو ترقی دیتے ہوئے انہیں نیا ایمپلائمنٹ منسٹر بنادیا ہے جب کہ وہ اپنی پہلی مکمل قدامت پرست کابینہ کو قطعیت دے رہے ہیں ۔ پٹیل جو7مئی کے عام انتخابات میں ایک بڑی اکثریت کے ساتھ ایسکس میں وتھم سے دوبارہ منتخب ہوئی ہیں، برطانیہ کی نئی ایمپلائمنٹ منسٹر کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ 43سالہ پریتی کو کابینہ میں ایک اور خاتون رکن پارلیمان کی جگہ شامل کیا گیا ہے ۔ قبل ازیں میک وے جو انتخابات میں اپنی نشست سے محروم ہوگئے تھے ، کہا کہ ڈپارٹمنٹ فارورک اینڈ پنشنس میں مملکتی وزیر برائے روزگار کے طور پر تقرر کو ایک حقیقی مراعت قرار دیا ۔ پٹیل نے جو لندن میں پیدا ہونے والی ایک بچہ کی ماں ہیں ، ٹویٹر پیام میں کہا کہ وہ محکمہ برائے ورک اینڈ پنشنس کی انچارج نہیں ہوں گی۔ انہیں ایک کابینی درجہ دیا گیا ہے اور محکمہ خزانہ میں معتمد خزانہ کے طور پر ترقی دی گئی ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا وہ اپنے اعزازی رول پر بھی کس طرح کام انجام دیں گی ۔ کیونکہ برطانوی وزیر اعظم نے ہندوستانی برادری کی چمپئن کو یہ نیا قلمدان عطا کیا ہے ۔ ان کا تقرر کیمرون کے منصوبوں کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ پارٹی کی قدیم روایت تمام مرد امیج کو بدلنا چاہتے ہیں اور کابینی میز کے اطراف خواتین کی ایک قابل لحاظ تعداد ہوگی ۔ امبرووڈ کو توانائی اور موسم کی تبدیلی کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے اور بارونس اسٹوویل کو ترقی دے کر کابینہ میں دارالامراء کا لیڈر مقر ر کیا گیا ہے ۔ کیمرون نے نکی مورگن کی ان کے سابقہ عہدہ کی توثیق کی ہے اور انہیں سکریٹری آف اسٹیٹ فار ایجوکیشن اینڈ منسٹر فار ویمن اینڈ اکوالیٹیز بنایا گیا ہے ۔ آج کئے گئے دیگر اہم اعلانات میں پاکستانی نژاد سجاد جاوید شامل ہیں جنہیں کلچر سکریٹری سے سکریٹری آف اسٹیٹ فار بزنس مقرر کی اگیا ہے اور لندن کے میئر بورس جانسن کو بنا قلمدان کا وزیر مقرر کیا گیا ہے جس کو وسیع پیمانہ پر کنزرویٹیو پارٹی کی قیادت کے ایک دعویدار کے طور پر دیکھاجارہا ہے ۔ اس دوران ڈیوڈ کیمرون نے آج پورے برطانیہ میں اسکاٹ لینڈ کے قوم پرستوں کی جانب سے دیدہ زیب کامیابیوں کے باوجود ایک اور آزادی کا ریفرنڈم دینے کا امکان کو رد کردیااور کہا کہ اسکاٹ لینڈ کے شہریوں نے گزشتہ سال ہی اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کو مسترد کردیا تھا ۔ کیمرون جو گزشتہ ہفتہ قطعی اکثریت کے ساتھ ایک حیرت انگیز کامیابی کے ساتھ دوبارہ منتخب ہوئے تھے، کہا کہ وہ ایک موجودہ منصوبہ کے مطابق اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اسکاٹ لینڈ کو مزید اختیارات منظور کئے جائیں لیکن انہوں نے اس خیال کو مسترد کردیا کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام کو جلد ہی کسی وقت ایک اور آزادی کاریفرنڈم دے سکتے ہیں، ہم نے ریفرنڈم کرایا تھا ، اسکاٹ لینڈ کے عوام نے برطانیہ سے برقرار رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا ۔ کیمرون نے چیانل4نیوز سے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور ریفرنڈم نہیں کرایاجائے گا اور کہا کہ موافق آزادی اسکاٹ لینڈ کی نیشنل پارٹی نے گزشتہ ہفتہ اسکاٹ لینڈ میں منجملہ59پارلیمانی نشستوں میں56نشستیں جیتی ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ انتخاب ایک اور ووٹ کے حصول کے تعلق سے نہیں تھا۔ اسکاٹ لینڈ کے عوام نے ایک طویل اور منقسم مہم کے بعد ستمبر2014میں45کے مقابلہ55فیصد ووٹوں کے ذریعہ آزادی کو مسترد کردیا تھا۔

David Cameron's new cabinet lineup

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں