اننت پور میں نیشنل اکیڈمی آف کسٹمس کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-13

اننت پور میں نیشنل اکیڈمی آف کسٹمس کا قیام

حیدرآباد
آئی اے این ایس
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور میں باوقار نیشنل اکیڈمی آف کسٹمس ، اکسائز اینڈ نارکو ٹکس( این اے سی ای این) کا سنگ بنیاد رکھا۔ ضلع اننت پور کے کورٹلہ، منڈل میں پالا سمدوم کے مقام پر500ایکر اراضی پر یہ اکیڈمی600کروڑ روپے کی مالیت سے قائم کی جارہی ہے ۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ اکیڈمی سے ضلع میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ رائلسیما کے پسماندہ علاقہ کو فروغ دینا، اکیڈمی کے قیام کا مقصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قحط سے دو چار ضلع کے لئے ترقی کے مواقع ہیں کیونکہ یہ بنگلور جیسے میٹرو سٹی کے قریب واقع ہیں ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ اکیڈمی میں پروبیشنری، کسٹمس اینڈ اکسائز عہدیداروں کو تربیت دی جائے گی ۔ ہندوستان میں یہ اپنی نوعیت کی دوسری اکیڈمی ہے اور جنوبی ہند کی پہلی اکیڈمی ہے ۔ فی الحال این اے سی ای این فی الحال ہر یانہ کے فرید آباد میں واقع ہے ۔ یہ جنوبی ایشیا کے لئے ورلڈ کسٹم آرگنائزیشن کا علاقائی تربیتی مرکز ہے ۔ این اے سی ای این اعلیٰ تعلیم اداروں میں سے ایک ہے جس کا وعدہ آندھرا پردیش کی تقسیم کے قانون2014میں مرکزی حکومت نے کیا تھا ۔ جیٹلی نے آندھرا پردیش کو تیقن دیا کہ پلاورم پراجکٹ کے تعمیر کے بشمول تمام وعدوں کو پورا کیاجائے گا ۔ مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست کو تمام ممکنہ مدد فراہم کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی( آئی آئی ٹی)2200کروڑ لاگت سے قائم کیاجارہا ہے جب کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ1200کروڑ کی تخمینی مالیت سے تیار کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) وشاکھا پٹنم میں900کروڑ کی مالیت سے تعمیر کیا جارہا ہے جس کا سنگ بنیاد پہلے ہی رکھا گیا ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ وجئے واڑہ میں اسکول آف آرکیٹیکچر ، تروپتی میں انڈین کلنری انسٹی ٹیوٹ،گنٹور میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، راجمندری میں پٹرولیم یونیورسٹی اور اننت پور میں سنٹرل یونیورسٹی قائم کیے جائیں گے ۔

Work begins on National Academy of Customs in Anantapur AP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں