لندن میں ٹیپو سلطان کے اسلحہ کا 6 ملین پونڈ میں ہراج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-24

لندن میں ٹیپو سلطان کے اسلحہ کا 6 ملین پونڈ میں ہراج

نئی دہلی
پی ٹی آئی
لندن میں مشہور ہراج خانہ بون ہیمس میں ٹیپو سلطان کی جمع کردہ اسلحہ و زرہ بکتر6ملین پونڈ میں فروخت ہوا ۔ 21اپریل کو بون ہیمس اسلامک اینڈ انڈین آرٹ سیل میں30اشیاء کا ہراج ہوا۔ سب سے زیادہ قیمت میں فروخت ہونے والی آئٹم ایک بیش قیمت تلوار تھی جو جواہرات سے مزین تھی ۔ دستہ پر ایک شیر کا سر بنا ہوا تھا ۔ یہ تلوار21,54,500پونڈ میں فروخت ہوئی جب کہ توقع کی جارہی تھی کہ تلوار60ہزار تا80ہزار پونڈ میں فروخت ہوسکتی ہے ۔ میسور کے آخری سلطان نے نہ صرف آرٹ کے اعلیٰ نمونہ بلکہ جنگی سازو سامان بھی اکٹھا کئے تھے جن میں سے بیشتر پر شیر کی تصویر یا اس کی کھال کی سیاہ و زرد لکیریں بنی ہیں ۔ ایک چھوٹی سی توپ14,26,500پونڈ میں فروخت ہوئی جب کہ یہ خیال کیاجارہا تھا کہ اس کا ہراج40ہزار پونڈ میں ممکن ہے ۔ ٹیپو سلطان کے شخصی زرہ بکتر میں شامل ایک اسپورٹنگ گن7,22,500پونڈ میں فورخت ہوئی۔ بون ہیمس نے اس ہراج پر فخرو مسرت کا اظہار کیا۔

Tipu Sultan's weapons auctioned for six million pounds (Rs. 56 crore)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں