نلگنڈہ انکاؤنٹر - تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی کاقیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-13

نلگنڈہ انکاؤنٹر - تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی کاقیام

حیدرآباد
آئی اے اینا یس
چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے زیر دریافت پانچ قیدیوںکی پولیس فائرنگ میں ہلاکت کی ایس آئی ٹی(خصوصی تحقیقاتی ٹیم ) کے ذریعہ تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ چندر شیکھر راؤ نے چیف سکریٹری راجیو شرما کو ہدایت دی کہ ایس ائی ٹی کے تقرر کے احکام پیر کو جاری کریں۔ دفتر چیف منسٹر کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ بعض افراد اور تنظیموں کی جانب سے ظاہر کئے گئے شکوک و شبہات کے پیش نظر چیف منسٹر نے فیصلہ کیا ہے ۔ پولیس نے6اپریل کو نگلنڈہ میں پانچ زیر دریافت قیدیوںکو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جب کہ انہیں ورنگل سنٹرل جیل سے حیدرآباد لایاجارہا تھا۔ پولیس نے ادعا کیا تھا کہ وہ ہتھیار چھین کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے ۔ قیدیوں کے ارکان خاندان ، مسلم تنظیموں اور سیول لبرٹیز گروپ نے اس واقعہ کو فرضی اور منصوبہ بند قرار دیا تھا۔ اس انکاؤنٹر کی تحقیقات کے لئے ہر شعبہ حیات کی جانب سے حکومت پر دباؤ ڈالا جارہا تھا ۔ پولیس اسے انکاؤنٹر کا نام دے رہی ہے جب کہ اسے عام آدمی کی جانب سے فرضی انکاؤنٹر کہا گیا ۔ چیف منسٹر سے بھی اس سلسلہ میں راست نمائندگی کی گئی۔ چندر شیکھر راؤ اس انکاؤنٹر کی تحقیقات کرانا چاہتے تھے لیکن ڈائرکٹر جنرل پولیس انوراگ شرما عدالتی تحقیقات یا سی بی آئی کے ذریعہ تحقیات کے سخت مخالف ہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر سے کہا کہ ایسی تحقیقات سے پولیس کا وقار متاثر ہوسکتا ہے اور حوصلہ پست ہوسکتے ہیں ۔ چیف منسٹر نے ان سے دریافت کیا کہ اگر یہ واقعی انکاؤنٹر ہے تو تحقیقات سے بچنے کی کیا ضرورت ہے ۔ عام طور پر کہا جارہا ہے کہ سوریا پیٹ انکاؤنٹر جن میں تین پولیس ملازمین ہلاک ہوئے، اس کا بدلہ لینے کے لئے پولیس نے فرضی انکاؤنٹر کیا ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اس انکاؤنٹر مسئلہ سے انتہائی پریشان تھے اور ان کو اس بعد کا خدشہ لاح ہوگیا کہ مسلمان ٹی آر ایس سے دور ہوسکتے ہیں ۔ عنقریب منعقدہونے والے بلدی انتخابات پر بھی اس کا اثر پڑ سکتا ہے ۔ کیونکہ تین مہلوکین کا تعلق حیدرآباد سے ہے ۔ چیف منسٹر نے یہ تیسرا متبادل نکلاتے ہوئے اسپیشل انوسٹگیشن ٹیم( ایس آئی ٹی) کے ذریعہ تحقیقات کا فیصلہ کیا ۔ اس خصوصی ٹیم میں کون شامل رہیں گے اس کا پیر کو احکام جاری کرنے پر ہی پتہ چلے گا ۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ انکاؤنٹر کے سلسلہ میں مختلف نمائندگیوں کے بعد چیف منسٹر نے ڈی جی پی پر بہت ہی سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور یہ بھی کہا کہ وہ فرضی انکاؤنٹر کے سخت مخالف ہیں۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ آئندہ ایسی کارروائیوں سے احتراط کیاجائے ۔ نکسلائٹ ہو یا دیگر تنظیموں کے کارکن ہوں، انہیں گرفتار کیاجائے ۔ فرضی انکاؤنٹر ناقابل برداشت ہوں گے ۔

Nalgonda encounter: Telangana CM to order SIT probe into killing of 5 suspected terrorists

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں