آر ایس ایس کا آج سے ناگپور میں سہ روزہ اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-13

آر ایس ایس کا آج سے ناگپور میں سہ روزہ اجلاس

ناگپور
پی ٹی آئی
آر ایس ایس کے اعلیٰ عہدیداروں کاسہ روزہ اجلاز کل سے شروع ہورہا ہے ۔ جس میں ملک میں ابھر رہے سیاسی ماحول کا جائزہ لینے کے علاوہ نئے جنرل سکریٹری کا انتخاب بھی عمل میں آئے گا ۔ آر ایس ایس سربراہ موہنبھاگوت کل اکھل بھارتیہ پرتی ندھی سبھا کا آغاز کریں گے جو اس تنظیم کا اعلیٰ فیصلہ ساز و پالیسی ساز کمیٹی ہے ۔ اس اجلاس میں بھاگوت کے علاوہ آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری سریش بھیاجی جوشی بھی صدارت کریں گے ۔ ریشمی باغ میں آر ایس ایس ہیڈ کوارٹر پر منعقد ہونے والے اس اجلاس کے بارے میں آر ایس ایس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ قومی نوعیت کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کے علاوہ مختلف امور پر قرار دادیں بھی منظور کی جائیں گی ۔ اس اجلاس میں آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری کاانتخاب ہوگا جوہر تین سال میں ایک مرتبہ کیاجاتا ہے ۔اس وقت بھیاجی جوشی تنظیم کے جنرل سکریٹری ہیں جن کی تین سالہ میعاد ختم ہورہی ہے ، تاہم جوشی کو اس عہدہ کے لئے دوبارہ منتخب ہونے کے لئے اہل قرار دیا گیا ہے ۔ آر ایس ایس کی مختلف شاکھاؤں کے1400نمائندے اس اجلاس میں شرکت کریں گے اور جنرل سکریٹری کے انتخاب میں مدد کریں گے ۔ اجلاس میں حالیہ جموں و کشمیر میں بننے والی پی ڈی پی، بی جے پی حکومت کو در پیش مسائل خاص طور پر مفتی سعید کے پاکستان اور عسکریت پسندوں سے متعلق ریمارکس کے علاوہ علیحدگی پسند قائد کی رہائی کے فیصلہ پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔ اجلاس میں بتایاگیا ہے کہ جموں و کشمیر میں دفعہ370اور متنازعہ حصول اراضی بل بھی موضوع بحث ہوسکتے ہیں جس کی آر ایس ایس اور اس کی ملحقہ بھارتیہ مزدور سنگھ مخالفت کررہی ہے ۔ آر ایس ایس کے جو اہم قائدین اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں ان میں بھارتیہ کسان سنگھ کے نمائندوں کے علاوہ وناوا سی کلیان آشرم’قبائیلی بہبودی تنظیم‘ اکھل بھارتیہ دیارتھی پریشد( بی جے پی کی طلباء تنظیم) بھارتیہ مزدور سنگھ کے علاوہ وشوا ہندو پریشد کے نمائندے سادھو سنت بھی شرکت کریں گے ۔

3-day RSS meet in Nagpur flags off today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں