ٹیلی کام اسپکٹرم نیلامی کو قطعیت دینے سپریم کورٹ کی اجازت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-27

ٹیلی کام اسپکٹرم نیلامی کو قطعیت دینے سپریم کورٹ کی اجازت

نئی دہلی
یو این آئی
سپریم کورٹ نے آج مرکزی حکومت کو ٹیلی کام اسپکٹرم نیلامی کارروائی کو قطعیت دینے کی اجازت دے دی ۔ جسٹس دیپک مشرا کی زیر صدارت ڈیویژن بنچ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹیلی کام اسپیکٹرم کے نیلام کے کامیاب بولی دہندگان( کے ناموں) کا اعلان کرسکتی ہے ۔ ایک ٹیلی کام کمپنی کے وکیل نے بتایا کہ نیلامی کارروائی کی قطعیت یا اس کارروائی کے نتائج، سپریم کورٹ میں زیر دوراں مقدمات کے نتیجوں(فیصلوں) کے تابع ہوں گے ۔ یہاں یہ بات بتادی جائے کہ19روزہ نیلامی کارروائی کے بعد کل(25مارچ) کو یہ کارروائی اختتام کو پہنچی ۔ نیلامی کی اس دوڑ میں شریک8بڑی کمپنیوں نے جملہ تقریباً ایک لاکھ دس ہزار کروڑ روپے کی بولی لگائی ۔ اسی دوران پی ٹی آئی کی اطلاع میں کہا گیا ہے کہ کل ختم شدہ نیلام میں جس کمپنی کو اسپیکٹرم ملا ہے، اس کی ادائیگیوں کے لئے ٹیلی کام آپریٹرس کا قرض تقریباً3.5لاکھ کروڑ روپے تک بڑھ جائے گا ۔ اسوسی ایٹیڈ چیمبرس آف کامرس (اسوچم) کا احساس ہے کہ ٹیلی کام ٹیرفس شرحوں میں قابل لحاظ اضافہ کی نوبت آسکتی ہے ۔ اسوچم ٹیلی کام کونسل کے صدر نشین ٹی وی رامچندرن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیلی کام صں عت پہلے ہی سے تقریبا2.5لاکھ کروڑ روپے کے قرض سے دوچار ہے اور بے بسی کے ساتھ اس قرض کو تقریباً3.5لاکھ کروڑ روپے تک دیکھنے والی ہے ۔‘‘ مذکورہ اسپکٹرم کو تقریباً68 فیصد پریمیم پر1,09,874,91کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا ۔ حکومت کی مقرر کردہ اساسی قیمت پر اس کی قدر65,463,40کروڑ روپے تھی ۔ تقریباً11فیصد( اسپکٹرم) فروخت نہیں ہوئے جن میں1800Mhz,800Mhzاور(3G)2100Mhzبیانڈ شامل ہیں ۔ نیلام میں آئیڈیا سیلولر ، ایرٹیل، وڈا فون اور ریلائنس کمیونیکیشنز نے بڑٰ حد تک اپنے موجودہ اسپیکٹرم کے دفاع کے لئے حصہ لیا کیونکہ ان کمپنیوں کے لائسنس کی میعاد ختم ہونے والی ہے ۔ ریلائنس جیو(کمپنی) ٹاٹا ٹیلی سرویسس، ٹیلی ونگس( یونینار) اور ایر سل نے زائد اسپیکٹرم کی خریدی کے لئے نیلام میں حصہ لیا۔ رامچندرن نے بتایاکہ صارفین کے لئے شرحوں میں قابل لحاظ اضافہ لازمی ہے لیکن یہاں موجودہ زبردست مسابقت کی سطح کے سبب یہ اضافہ، اس سطح کے قریب تک نہیں ہوگا جو زیادہ مصارف کا احاطہ کرنے کے لئے کافی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اخراجات کے پیش نظر نیٹ ورکس کے پھیلاؤ میں تحدید ہوسکتی ہے اور عوام کو ٹیلی کام ارتباط فراہم کرنے کے اس شعبہ کے بنیادی مقصد پر اثر پڑ سکتا ہے ۔ رامچندر ن نے بتایا کہ عام آدمی اپنی شخصی صلاحیتوں اور معیار زندگی میں اضافہ کے لئے ارتباط میں اضافہ کے تعلق سے مایوس نظر آتا ہے ۔

Supreme Court allows govt. to conclude spectrum auction

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں