وزیراعظم کا 3 ممالک کا دورہ - سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا اصل مقصد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-29

وزیراعظم کا 3 ممالک کا دورہ - سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا اصل مقصد

وزیر اعظم نے آج کہا کہ ان کے دورہ فرانس، جرمنی اور کناڈا کا مقصد ہندوستان کی معیشت کا استحکام اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے9تا16اپریل اپنے تین قومی دورہ سے متعلق ایک ٹوئٹ پیام میں کہا کہ میرا فرانس، جرمنا اور کناڈا کے دورہ ہندوستان کے معاشی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مدد دینا اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر مرکوز ہے ۔ اپنے دورہ کے پہلی منزل کے طور پر وہ فرانس کا دورہ کریں گے ۔ یہاں وہ ہند۔ فرانس معاشی تعاون کو مستحکم کرنے اور پیرس کے باہر چند اعلیٰ ٹکنالوجی پر مبنی صنعتوں کا دورہ شامل ہے۔ مودی نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں جرمنی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے دورہ میں شامل دوسرا ملک جرمنی ہے وزیر اعظم نے کہا کہ چانسلر مرکل اور میں مشترکہ طور پر ہنوروفیسٹول کا افتتاح کریں گے جس کا ہندوستان بھی ایک شراکت دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے8روزہ دورہ کی تیسری اور آخری منزل کناڈا ہے ۔ یہاں وہ کناڈا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کریں گے اور یہاں کے قائدین سے ملاقات کریں گے ۔ اس کے علاوہ وہ کناڈا کی صنعتوں کے سربراہوں اور ہندوستانی نژاد افراد سے ملاقات کریں گے ۔ مودی نے اپنے ٹوئٹ پیام میں وزیر اعظم کناڈا اسٹیفن ہار نے اپنے جواب ٹوئٹ پیام میں کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم اس بہار کے موسم میں یہاں آرہے ہیں اس پر مودی نے کہا کہ آپ کناڈا مین ملاقات پر خوشی ہوگی ۔ یو این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی9تا16اپریل تین ممالک کا دورہ کررہے ہیں۔ ان ممالک کے لئے یہ ان کا پہلا دورہ ہے ۔ اپنے پہلے دورہ فرانس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی پہلے فرانس کو روانہ ہوں گے اس کے بعد وہ12اپریل کو جرمنی جائیں گے جہاں جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک تجارتی میلہ کا افتتاح کریں گے جس کا ہندوستان بھی ایک شراکت دار ہے ۔ فرانس اور جرمنی کے بعد وزیر اعظم14تا16اپریل تک کناڈا کا دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم فرانس اور جرمنی کو نہ صرف پہلی مرتبہ دورہ کررہے ہیں ۔ بلکہ ان ممالک کے لئے مودی کا یہ پہلا سرکاری دورہ یوروپ بھی ہے۔وزیر اعظم ان ممالک میں دارالحکومت کے علاوہ کم از کم ایک اور شہر کا دورہ کریں گے ۔ اور وہاں کی بسنے والے ہندوستانی عوام سے بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم کا یہ دورہ مغربی ممالک سے تعلقات کے استحکام کے لئے ان کی حکومت کی پالیسی کا ایک حصہ ہے ۔ دراصل ہندوستان ان ممالک کی جانب سے سرمایہ کاری اور ٹکنالوجی کو ترقی یافتہ اور عصری بنانے کا اقدامات میں تیزی لانا چاہتا ہے ۔

PM Narendra Modi's three nation tour to explore jobs for youth

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں