یورپ میں ممبئی طرز کے حملوں سے متعلق اسامہ سے اجازت کا انکشاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-02

یورپ میں ممبئی طرز کے حملوں سے متعلق اسامہ سے اجازت کا انکشاف

القاعدہ کے اعلی قائد نے2010میں اسامہ بن لادن سے اس بات کی اجازت طلب کی تھی کہ دہشت گردوں کی ٹیم ایران روانہ کی جائے تاکہ یوروپ میں ممبئی طرز کے حملہ کی تربیت دی جاسکے ۔ نئے جاری کردہ دستاویزات میں یہ بات بتائی گئی ۔ دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسامہ القاعدہ کے انچارج تھے اور2011ء میں بحریہ کی جانب سے پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں دھاوا بولنے تک وہ کلیدی فیصلہ ساز تھے ۔ دستاویزات بروکلین وفاقی عدالت کی جانب سے عابد نصیر کے دہشت گرد مقدمہ سے متعلق تھے جنہیں جاری کیا گیا ۔ 28سالہ پاکستانی جو نیویارک سب وے سسٹم پر حملہ کی سازش تیار کرنے کا ملزم تھا ۔ ایک دستاویز کے بموجب القاعدہ کے ایک اعلیٰ قائد نے اسامہ سے قاتلانہ حملہ کے ماہر یونس موریطانی کو2010میں دہشت گردوں کی ٹیم کے ساتھ ایران روانہ کرنے کی اجازت طلب کی تھی تاکہ انہیں یوروپ میں ممبئی طرز کے حملوں کی تربیت دی جاسکے ۔ نیویارک پوسٹ نے یہ اطلاع دی ۔ شیخ یونس روانہ ہونے کے لئے تیار تھے ، وہ ان کے ہمراہ6تا8بھائی اس کام کے لئے منتخب کئے گئے ۔ میں نے ان سے کہا تھا کہ ہمیں مکمل توثیق تک انتظار کرنا ہوگا اور ایران جانے کے لئے تیار تھے ۔ القاعدہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے یہ بات بتائی جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ ان کا منصوبہ تھا کہ 3ماہ تک ایران میں رہ کر بھائیوں کو وہاں تربیت دی جاسکے ، جس کے بعد وہ اپنے مشن کا آغا ز کرنے والے تھے اور دنیا بھر میں اس قسم کے کام انجام دینے کی کوشش کررہے تھے ۔ یہ بات ابھی واضح نہیں ہوئی کہ آیا بن لادن نے اس کا جواب دیا تھا یا نہیں۔ موریطانی کو بعد میں حملہ انجام دینے سے قبل گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ القاعدہ نے ایران پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ پاکستان میں اغوا کئے گئے ایرانی سفارتکار کو رہا کردے ۔ جون2010میں ایک میمو اسامہ نے دیا تھا جس میں ظاہر کیا گیا تھا کہ افغانستان میں اس وقت نمایاں طور پر القاعدہ کا وجود تھا ۔ افغانستان کے بیشتر علاقوں میں القاعدہ کے گروپ سرگرم تھے جن میں زبیل، غزنی ، کھوسٹ ، زبل شامل تھے ۔ اس کے علاوہ نورستان اور کند میں بھی ایسے گروپس شامل کئے گئے تھے ۔ اسامہ کے خلاف کارروائی کے دوران امریکی کمانڈوز نے اس کے اڈہ سے کچھ خاص اشیاء برآمد کئے ۔ جن کے ذریعہ ان کے پیامات کا اظہار ہوتا ہے ۔

'Osama's nod was sought for Mumbai-style attacks in Europe'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں