اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملہ - 9 سال بعد جیل سے مسلم نوجوان کی رہائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-01

اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملہ - 9 سال بعد جیل سے مسلم نوجوان کی رہائی

ممبئی
یو این آئی
دہشت گردی کے الزامات کے تحت گزشتہ9سالوں سے مہاراشٹرا کی مختلف جیلوں میں قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے ایک مسلم نوجوان کو آج صبح بالآخر ممبئی کی مشہور آرتھر روڈجیل سے رہائی نصیب ہوگئی ، جس کے بعد اس نے دفتر جمعیۃ علماء مہاراشٹر پہنچ کر جمعیۃ کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور انہیں اسے قانونی امداد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا جس کے دوران دفتر میں موجود افراد میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔ واضح رہے کہ مہاراشٹرمیں ہوئے ایک دہشت گردانہ واقعہ اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملے کا سامنا کرنے والے ملزم عبدالصمد شمشیر خان ساکن بیڑ کو گزشتہ دنوں خصوصی مکوکا عدالت کے جج جی ٹی ری نے مشرو ط ضمانت پر رہا کئے جانے کے احکامات جاری کئے تھے نیز ضمانت کے بعد درکار دستاویزات کو مکمل کرنے کے بعد آج جیل سے باقاعدہ طور پر اس کی رہائی عمل میں آئی ۔ آج صبح جب ملزم آرتھرروڈ کے صدر دروازے سے باہر نکلا تو اس کے والد شمشیر ،بڑے بھائی اور دیگر اہل خانہ نے اسے گلے گلا کر اس کا استقبال کیا جس کے بعد وہ دفتر جمعیۃ علماء پہنچے جہاں اس نے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی ، صدر جمعیۃ علما ء مہاراشٹر مولانا مستقیم احمد اعظمی، سکریٹری قانونی امداد کمیٹی گلزار اعظمی اور دفاعی وکلاء ایڈوکیٹ انصار تنبولی اور ایڈوکیٹ شاہد ندیم انصاری وہ دیگر ذمہ داروں سے ملاقات کی او ر اسے بر وقت قانونی امداد مہیا کرانے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

Aurangabad arms case accused Shamsheer khan of beed gets bail after 9 years

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں