مسلمانوں کے پاس عاپ کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں - کجریوال کا آڈیو ٹیپ منظر عام پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-13

مسلمانوں کے پاس عاپ کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں - کجریوال کا آڈیو ٹیپ منظر عام پر

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دہلی میں حکومت بنانے کے لئے کانگریس کے ارکان اسمبلی کا شکار کرنے سے متعلق اروند کجریوال کی بات چیت کا ٹیپ سامنے آنے کے ایک دن بعد آج ایک اور ویڈیو منظر عام پر آیاہے جسمیں انہوں نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ نریندر مودی کی لہر کو روکنے کے لئے مسلمانوں کے پاس عام آدمی پارٹی کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔ دہلی اسمبلی انتخابات سے پہلے ریکارڈ کئے گئے اس آڈیو میں کجریوال کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ مسلمان عام آدمی پارٹی سے یہ توقع نہیں رکھتے کہ وہ مسلم فرقہ کے زیادہ امیدوارکو ٹھہرائے گی لیکن چاہتے ہیں کہ پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کو شکست دے ۔ کجریوال کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ سوال یہ نہیں ہے کہ عام آدمی پارٹی مسلم فرقہ کے11لوگوں کو سیٹیں دے رہی ہے ۔ مسلمان ہماری طرف اس نظر سے دیکھتے ہیں کہ اگر کوئی مودی کے رتھ کو روک سکتا ہے تو صرف عام آدمی پارٹی ہے۔ ہم سے مسلمانوں کو یہی امید ہے ۔ انہیں مزید مسلم امیدوار کو ٹھہرائے جانے کی کوئی امید نہیں ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دو ہزار، تین ہزار اور پانچ ہزار لوگوں کا ایک سروے کرایاجائے ۔ مسلمانوں کا ایک سروے کیاجائے ۔ یہ معلوم کیاجائے کہ ان کی کیا ترجیح ہے ۔ آج کوئی بھی مودی رکھ کو روکنے کے قابل نہیں ہے ۔ وہ ایک کے بعد ایک ریاستوں میں حکومتیں بناتے جارہے ہیں ۔ آج مسلمان ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ۔ کانگریس ختم ہوچکی ہے ۔ سمجھاجارہا ہے کہ یہ ویڈیو منظر عام پر عام آدمی پارٹی کے ایک ناراض لیڈر نے جاری کیا ہے ۔ کل سامنے آنے والے ٹیپ میں کجریوال کو مبینہ طور پر گزشتہ سال دہلی میں حکومت سازی کے لئے کانگریس کے چھ ارکان اسمبلی کا شکار کرنے کی بات کرتے ہوئے سنا گیا تھا۔

دریں اثنا ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال پر دواؤں کا اچھا اثر ہورہا ہے جو بنگلورو میں نیچر وپیتھی علاج کرارہے تھے ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ان کے شوگر لیول میں کمی آرہی ہے ۔ کجریوال جو دس دن سے چھٹیوں پر ہیں اتورا کو قومی دارالحکومت واپس ہوں گے اور پیر سے کام شرو ع کردیں گے ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ غذا میں سخت احتیاط کی وجہ سے ان کی کھانسی بھی کم ہوئی ہے ۔ کجریوال جندال انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچروپیتھی میں اپنے کورس کے دوران سخت یوگا بھی کررہے ہیں ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ کجریوال کی دہلی واپسی کے بعد حکومت اور پارٹی کی سطح پر کئی اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔

Another Kejriwal audio tape surfaces; allegedly talks of Muslims having no option other than AAP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں