سریش بھائی پٹیل کے خلاف پولیس کارروائی پر گورنر الاباما کی معذرت خواہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-19

سریش بھائی پٹیل کے خلاف پولیس کارروائی پر گورنر الاباما کی معذرت خواہی

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی ریاست الاباما کے گورنر نے اس ماہ کے اوائل میں ایک معمر ہندوستانی کے خلاف پولیس کی جانب سے حدسے زیادہ طاقت کے استعمال پر اظہار تاسف کرتے ہوئے معذرت خواہی کی ۔ پولیس کی جانب سے مار پیٹ کی وجہ سے معمر ہندوستانی شہری جزوی طور پر مفلوج ہوگیا تھا ۔ گورنر رابرٹ بینٹلی نے الاباما لاء انفورسٹمنٹ ایجنسی کو متوازی تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن نے اپنے طور پر6فروری کو57سالہ سریش بھائی پٹیل کے خلاف حد سے زیادہ طاقت کے استعمال کے واقعہ کی تحقیقات پہلے ہی شروع کردی ہے ۔ اٹلانٹا میں ہندوستان کے قونصل جنرل اجیت کمار کو موسومہ مکتوب میں کہا کہ’’برائے مہربانی پٹیل کے ساتھ پیش آئے واقعہ پر ہماری جانب سے معذرت خواہی قبول کریں میں دل کی گہرائیوں سے میڈیسن پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سریش بھائی پٹیل کے خلاف حد سے زیادہ طاقت کے استعمال پر افسوس کا اظہارکرتا ہوں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پٹیل تیزی سے روبہ صحت ہوں گے اور ا پنے پاؤں پر زخموں سے شفایاب ہوں گے ۔ پٹیل کو ہم ہنٹس ویالی ہاسپٹل سے ان کی حالت میں بہتری کے بعد باد آباد کاری مرکز کو منتقل کیا گیا ہے ۔

Alabama Governor Apologizes To Indian Government In 'Excessive Force' Case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں