داعش کے خلاف فوجی کارروائی کے لئے 3 سال تک اختیارات کی طلبی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-13

داعش کے خلاف فوجی کارروائی کے لئے 3 سال تک اختیارات کی طلبی

واشنگٹن
پی ٹی آئی
صدر امریکہ بارک اوباما نے کہا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کو بے دخل کرنے وقت لگے گا ۔ انہوں نے اس دہشت گرد گروپ کے خلاف فوجی کارروائی کے لئے امریکی کانگریس(ایوان نمائندگان) سے3سال تک کا اختیار دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بارک اوباما نے کہا کہ یہ دہشت گرد گروپ اپنا بیچ بچاؤ کررہا ہے اور’’ہارنے والا‘‘ ہے ۔ وائٹ ہاؤز میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’’کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے ۔ یہ ایک مشکل مشن ہے اور کچھ عرصہ تک یہ مشن مشکل رہے گا۔ دہشت گردوں کو بالخصوص شہری علاقوں سے بے دخل کرنے کے لئے وقت لگے گا ۔ ہمارا اتحاد حملوں میں مصروف ہے اور آئی ایس آئی ایل گروپ مدافعت کررہا ہے ۔ آئی ایس آئی ایل، شکست کھانے والا ہے ۔ صدر امریکہ نے کہا کہ اتحادی ممالک نے دہشت گردوں پر2ہزار فضائی حملے کئے ۔ ’’ہم، ان عناصر کے کمانڈو کنٹرول و نیز سپلائی لائنس میں خلل ڈال رہے ہیں اور ان کی پیشرفت کو مشکل تر بنارہے ہیں۔ ہم ان کی چوکیوںِ دبابوں، گاڑیوں ، بیارکس، تربیتی کیمپوں آئیل اور گیسمراکز ونیز انفراسٹرکچر کو تباہ کررہے ہیں ۔ ہم ان عناصر کے کمانڈرس ان کے جنگجوؤں اور ان کے قائدین کو باہر نکال رہے ہیں۔‘‘ اوباما نے آئی ایس آئی ایل کے خلاف طاقت کے استعمال کا اختیار دینے کے مطالہ پر مشتمل مسودہ قرار داد امریکی کانگریس کو بھیجنے کے بعد مذکورہ ریمارکس کئے اور کہا کہ مذکورہ قرار داد، آئی ایس آئی ایل کو تباہ کرنے کے ، امریکہ کے اصل مقصد کی عکاسی کرتی ہے ۔ ایوان نمائندگان کے نام ایک مکتوب میں اوباما نے کہا کہ انہیں جنگ کا اختیار دینے سے ’’دنیا کو یہ معلوم ہوجائے گا کہ ہم ا پنے عزم اور ارادہ میں متحد ہیں کہ جہادی عناصر کو شکست دی جائے جو ، اب شام اور عراق کے بڑے بڑے علاقوں پر کنٹرول کرتے ہیں ۔ اوباما نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ آئی ایس آئی ایل کے عناصر کے ہاتھوں کئی افراد بشمول امریکی یرغمالیوں کا وحشیانہ قتل ایک مایوسانہ حرکت ہے اور لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش ہے ۔ ایسے عناصر کی کوئی نظریاتی جیت ہرگز نہیں ہوسکتی کیونکہ ا ن عناصر کے پاس پیش کرنے کے لئے موت اور تباہی کے سوا کچھ نہیں ہے ۔

President Barack Obama asks Congress to authorize US military to fight ISIS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں