آر ایس ایس کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم قرار دینے امریکی عدالت میں مقدمہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-05

آر ایس ایس کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم قرار دینے امریکی عدالت میں مقدمہ

نیویارک
پی ٹی آئی
امریکہ کی ایک عدالت نے ہندوستان کی دائیں بازو کی تنظیم راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کو امریکہ کی بیرونی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے سے متعلق ایک سکھ تنظیم کی درخواست کی سماعت اپریل میں مقرر کی ہے۔ نیویارک کے جنوبی ضلع میں ضلع جج لاراسوائن نے سکھوں کے حقوق گروپ کی جانب سے دائر کردہ مقدمہ کی سماعت24اپریل کومقرر کی ہے ۔ یہ سماعت ماقبل مقدمہ سماعت کی حیثیت رکھتی ہے جس میں عدالت کے دائرہ کردہ متنازعہ اور غیر متنازعہ حقائق اور دیگر قانونی پہلوؤں کو زیر بحث لایاجائے گا ۔ یہ درخواست سکھ فارجسٹس نامی تنظیم نے داخل کیاور عدالت سے خوہش کی کہ فاشسٹ نظریات پر عمل کرنے جذباتی مہم چلانے ، پر تشدد اور سازشی مہم کے ذریعہ ہندوستان کو ایک ہندو مملکت میں تبدیل کرنے کی کوششوں اور ہندوستان میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف پر تشدد حرکتوں پر اسے بین الاقوامی دہشت گرد گروپ قرار دیاجائے ۔ حقوق گروپ نے آر ایس ایس پر ہندوستان میں مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا اور کہا کہ گولڈن ٹمپل کے خلاف1984ء کے حملوں کے لئے تنظیم نے اکسایا تھا ۔ 1992ء میں بابری مسجد کی شہادت اور اسی طرح گجرات میں2002میں مسلمانوں کے قتل عام میں بھی آر ایس ایس کا ہاتھ ہے۔ سکھ فارجسٹس نے صدر امریکہ بارک اوباما کے حالیہ دورہ ہند کے موقع پر کئے گئے ان کے ریمارکس کی ستائش کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس وقت تک کامیاب رہے گا جب تک مذہبی خطوط پر متحد رہے ۔

Petition filed in US court to designate RSS as terror group

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں