سعودی وفد کا دورہ بغداد - 25 سال بعد سفارت خانہ کی دوبارہ کشادگی کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-04

سعودی وفد کا دورہ بغداد - 25 سال بعد سفارت خانہ کی دوبارہ کشادگی کا امکان

دبئی
رائٹر
سعودی وفد اس ہفتہ بغداد روانہ ہوگا تاکہ عراق میں ایک سفارت خانہ کی دوبارہ کشادگی کے لئے تیاریاں شروع کی جاسکیں ۔ سعودی پریس ایجنسی نے آج یہ بات بتائی ہے۔ وزارت خارجہ میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر رساں ادارہ نے سعودی وفد کے عراق کے دورہ کے تعلق سے اطلاع دی ہے ۔ عراق کے کردوں کے صدر مقام ارہیل میں جنرل کونسلیٹ کے قیام کا بھی سعودی عرب کا منصوبہ ہے ۔ وزارت خارجہ کی ایک ٹکنیکل کمیٹی اس ہفتہ عراق کے صدر مقام بغداد روانہ ہوجائے گی تاکہ مناسب عمارتوں کے انتخاب اور تیاریوں کے لئے عراق کی وزارت خارجہ کے عہدیداروں کے ساتھ تال میل کرسکے۔ ایس پی اے نے کہا کہ جمہوریہ عراق کے موقع پر بہ عجلت ممکنہ عمارتوں کے انتخاب اور تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ دونوں مشنس کے لئے عمارتیں تیار کی جارہی ہیں ۔ عراق کے صدر فواد معصوم نے سال گزشتہ دیر گئے ریاض کا دورہ کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک میں تنازعہ ختم ہونے کی امید پیدا ہوئی ۔سعودی عرب نے سال1990میں بغداد میں سفارت خانہ کو بند کردیا تھا کیونکہ عراق نے کویت پر حملہ کیا تھا۔

Saudi Arabia to reopen Baghdad embassy after 25-year chill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں