بیرونی سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری میں کوئی مسائل نہیں - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-24

بیرونی سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری میں کوئی مسائل نہیں - ارون جیٹلی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
اصلاحات کے لئے آرڈیننس کے راستہ کی سیاسی مخالفت کو غیر ضروری مزاحمت قرار دیتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو ان فیصلوں سے کوئی مسائل نہیں ہیں ۔ اور وہ اس کی بجائے خوش ہیں کہ حکومت نے قانون سازیاں کی ہیں ۔ میں نہیں سمجھتا کہ آرڈیننس کا راستہ ان تمام کے لئے کوئی مسئلہ ہے۔ وہ تمام انتہائی خوش ہیں کہ حکومت ہند نے ایک قانون لایا ہے آرڈیننس کی منظوری کا زکا ایک معاملہ ہے ۔ آرڈیننس کے تحت کارروائیوں کو دن کے اختتام پر کار آمد سمجھاجائے گا ۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ ایوان زیریں اور دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں ہماری تعداد زیادہ ہے ۔ اور چنانچہ رکاوٹوں سے صرف تاخیر عمل میں آئے گی ۔ یہ رکاوٹیں انہیں پٹری سے نہیں اتار سکتیں جیٹلی نے موجودہ اور اہم سرمایہ کاروں کے ساتھ ڈبلیو ای ایف کے موقع پر سلسلہ وار ملاقاتوں کے درمیان یہ بات کہی جو انہوں نے یہاں منعقد کیں ۔ وزیرا عظم نے کہا کہ تما م شعبوں میں سرمایہ کار ہندوستان کے تعلق سے انتہائی خوش ہیں اور سرمایہ کاری کرنے کے منتظر ہیں۔ ایک سوال پر کہ آیا انہیں کیا توقعات ہیں کہ کب سرمایہ کاریاں عمل میں آئیں ۔ جیٹلی نے کہا کہ ہم اس نکتہ کے انتہائی قریب ہیں کیونکہ سرمایہ کاروں کی ایک کثیر تعداد ہے جو سرمایہ کاری کرنے کی منتظر ہے اور وہ صرف کارروائیوں کے فیصلہ کے اعتباراور پالیسیوں کے استحکام کے تعلق سے دوہرے یقین کے خواہاں ہیں ۔ بینکس ، انشورنس کمپنیاں ، مینو فیکچرنگ کمپنیاں اور ٹیکنالوجی کمپنیاں تمام ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ یقینی طور پر ان میں سے چند کو مسائل ہیں لیکن ہندوستان میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے تعلق سے ان میں سے تمام یکساں طور پر پرجوش ہیں ۔ حکومت کا روڈ میاپ کے تعلق سے اس کا ارادہ انتہائی واضح ہے ۔ جس پر وہ عمل پیرا ہونا چاہتی ہے ۔ چند انفرادی مسائل ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ان کی یکسوئی پر ہندوستان میں سرمایہ کاری آسان ہوجائے گی ۔ جیٹلی نے یہ بات کہی ۔ میں یہ نہیں کہہ رہاہوں کے یہ ایک امکان ہے کیونکہ مجھے امید ہے کہ ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی ۔ اور یہ مت بھولئے کہ اس وقت سے جب یہ حکومت بر سر اقتدار آئی ہے 7ریاستی انتخابات عمل میں آئے ہیں اور ہم نے ہمارے حلیفوں کے ساتھ ان میں سے بیشتر انتخابات جیتے ہیں ۔
ہم نے آندھرا پردیش کا انتخاب جیتا ہے ۔ جموں و کشمیر ایک منقسم ایوان ہے اور وہاں ہم نے اچھا مظاہرہ کیا ہے ۔ بی جے ڈی نے اڈیشہ کے انتخابات جیتے ہیں ، جو موافق اصلاحات کی ایک فریق ہے ۔ ٹی آر ایس نے تلنگانہ کے انتخابات جیتے ہیں اور وہ پارٹی یقینی طور پر اصلاحات میں بھی کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کررہی ہے ۔ ان تمام جملہ کی تعداد7ہے ۔ دہلی آٹھویں ریاست ہے جہاں انتخابات ہونے والے ہیں ۔ ریاستوں نے دیکھا ہے کہ ہر جگہ رکاوٹیں ہار گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک سگنل ہے کہ دنیا کے سرمایہ کار اس پر قریبی نظر رکھ رہے ہیں ۔

Ordinance route no concern for investors, says Finance Minister Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں