نئے سال کی سچی نظم - مسعود عابد اکیلوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-01

نئے سال کی سچی نظم - مسعود عابد اکیلوی

new-year-nazm-masood-abid

جانے کتنے ہی برس بیت گئے
ہر نئے سال کی آمد سے ادھر
اپنے اس پیارے وطن کی خاطر
میں نے کچھ گیت لکھے تھے
اور نظمیں بھی لکھی تھیں کئی یکجہتی پر
امن کے خواب بھی دیکھے تھے کئی

سال جب ختم ہوا
خواب سب چُور ہوئے
اور مجھ کو یہ لگا
میرا دیکھا یا لکھا
سب کا سب جھوٹ ہی تھا!

پھر نئے سال پہ دہراتا ہوں اپنا وہ عمل
ہے دعا میرے خدا ! اب کے برس
امن کے خواب کی تعبیر بھیانک نہ بنا
میرے گیتوں کو فقط گیت ہی رکھ
ان کو نوحہ نہ بنا
ہے دعا میرے خدا ! اب کے برس
مجھ کو جھوٹا نہ بنا !!!

New year poem. By: Masood Abid Akelwi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں